?️
سچ خبریں: عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پیش گوئی کی ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) ترقی یافتہ معیشتوں میں 60 فیصد ملازمتوں کو متاثر کرے گی جبکہ مجموعی طور پر تقریباً 40 فیصد عالمی ملازمتیں مصنوعی ذہانت سے متاثر ہو سکتی ہیں۔
ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس روانگی سے قبل انٹرویو میں انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اے آئی ترقی یافتہ معیشتوں اور کچھ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی 60 فیصد ملازمتوں پر اثرانداز ہونے والی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی ابھرتی ہوئی منڈیوں پر 40 فیصد اور کم آمدنی والے ممالک کو 26 فیصد تک متاثر کرے گی جب کہ مجموعی طور پر تقریباً 40 فیصد عالمی ملازمتیں مصنوعی ذہانت سے متاثر ہو سکتی ہیں۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متاثر ہونے والی نصف ملازمتیں منفی طور پر متاثر ہوں گی جب کہ باقی اس کی وجہ سے پیداواری صلاحیت میں اضافے سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ مصنوعی ذہانت یا تو آپ کی ملازمت مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہے یا یہ آپ کے کام کو بڑھا سکتی ہے جس سے آپ کی آمدن میں اضافہ ہو گا۔
آئی ایم ایف کے مطابق یہ ڈیجیٹل تقسیم اور ایک ملک سے دوسرے ملک میں ترسیلات زر کے ذریعے آمدنی میں تفاوت کو بڑھا سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اے آئی کی وجہ سے پرانے ملازمین کو زیادہ خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ان خدشات کو دور کرنے کے لیے پالیسی پر غور کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں خاص طور پر کم آمدنی والے ممالک کی مدد کرنے پر توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت سے پیش آنے والے مواقع کو حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھ سکیں ۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث لوگوں کو خدشہ ہے کہ ان کی ملازمتیں خطرے میں ہیں، گزشتہ سال سامنے آنے والی امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آرٹی فیشل انٹیلیجنس دنیا بھر میں 30 کروڑ ملازمین کی جگہ لے سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی شہری کیا چاہتے ہیں؛ حماس کا خاتمہ یا قیدیوں کی آزادی؟
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست میں کیے جانے والے حالیہ سروے کے نتائج
فروری
عراقی انتخابات علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کی کشمکش کی نظر میں
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات، جو 10 اکتوبر کو منعقد
نومبر
یو اے ای یورپی پارلیمنٹ کے کرپشن کیس میں ملوث
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: یورپ میں متحدہ عرب امارات کی لابی قطر
دسمبر
شام کے خلاف سازش پر امریکہ کے 500 بلین ڈالر خرچ:عطوان
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے تجزیہ نگار نے میدانی مشاہدات کا حوالہ دیتے
مئی
پشاور دھماکا:مقدمہ کے اندراج کیلئے سی ٹی ڈی کو خط لکھ دیا گیا۔
?️ 5 مارچ 2022(سچ خبریں)پشاور کی جامع مسجدکوچہ رسالدار میں جمعہ کے روز ہونے والے
مارچ
’میرے پاس تم ہو‘ میں ہمایوں سعید کا کردار بولی وڈ کے خانز بھی نہیں نبھا سکتے تھے، خلیل الرحمٰن قمر
?️ 10 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) معروف ڈراما نویس وہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر نے
نومبر
غزہ کی سرنگوں کی لمبائی 700 کلومیٹر سے زیادہ
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz کے مطابق غزہ جنگ کے 102 دنوں کے
جنوری
ٹرمپ کی وجہ سے ہم دہشت گرد بن چکے ہیں:ٹرمپ کے ساتھی
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے
جنوری