?️
سچ خبریں: چینی اسمارٹ فون بنانے کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ ریڈمی کی 13 سیریز کا بہترین کیمرا کا حامل معیاری فون متعارف کرادیا۔
کمپنی نے ریڈمی 13 فور جی کو تین بیک کیمروں اور ایک فرنٹ کیمرا کے ساتھ متعارف کرایا ہے، جب کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا۔
شیاؤمی 13 کو 69-6 انچ اسکرین، 5030 ایم اے ایچ بیٹری جب کہ 33 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
اسی طرح فون کو اینڈرائیڈ 14 کے حامل اپنے ہی آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جب کہ اس میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔
ہیلو ٹیک کی چپ کے ساتھ پیش کیے گئے فون کو 6 اور 8 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ماڈیولز میں متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50، دوسرا 108 جب کہ تیسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔
اسی طرح فون کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ فون کو واٹر اینڈ ڈسٹ پروف کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی نے 6 جی بی ریم ماڈیول کی قیمت 44 ہزار روپے جب کہ 8 جی بی ماڈیول کی قیمت 69 ہزار روپے رکھی ہے اور اسے فوری طور پر چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
امکان ہے کہ ریڈمی 13 فور جی کو اگلے کچھ ہفتوں میں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا اور ممکنہ طور پر اسے پاکستان میں مزید سستی قیمت پر پیش کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
چوہدری مونس الٰہی کی خط کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو
?️ 23 جولائی 2022 لاہور: (سچ خبریں)مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے
جولائی
بائیڈن اور نیتن یاہو ایک بار پھر آمنے سامنے؛کیا ہو سکتا ہے؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت اور امریکہ کے درمیان حال ہی میں جڑ
جولائی
صیہونی مہنگائی سے پریشان
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی معاشرہ روز مرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے
اگست
سعودی عرب کا ایران کے بارے میں تازہ ترین موقف
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں
اگست
شام کے بارے میں ترک صدر کا مضحکہ خیز موقف
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بار پھر شام کے
جولائی
الجولانی کے سب وعدے جھوٹے ثابت؛ خاص طبقے کو نشانہ
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں وزارتوں سے علوی عہدیداروں کی برطرفی کی نئی لہر
دسمبر
صہیونی فوج کا الخیل شہر پر حملہ
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخیل میں فلسطینیوں
فروری
جنوبی لبنان میں زمینی حملے کے آغاز سے اسرائیلی فوج کو ہونے والا نقصان
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان کی اسلامی مزاحمت کے آپریشن روم نے ایک بیان جاری
نومبر