?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پاک – بھارت کشیدگی کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عائد پابندی ہٹا دی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایکس کو بحال کردیا جبکہ ’سندور بن گیا تندور‘ سمیت دلچسپ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق حکومت نے پاک – بھارت کشیدگی کے باعث ملک بھر میں ٹوئٹر پر عائد پابندی ہٹا دی ہے، پی ٹی اے نے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو بحال کر دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے ’ڈان نیوز‘ کو ایکس بحال کرنے کی تصدیق کردی، صارفین اب بغیر وی پی این کے ’ایکس‘ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو تقریباً 45 لاکھ افراد استعمال کرتے ہیں، ایکس کو فروری 2024 میں عام انتخابات کے تقریباً 10 دن بعد نگران حکومت کے دور میں ہی بلاک کر دیا گیا تھا۔
حکومتی محکمے عام لوگوں پر پابندی کے باوجود سرکاری مواصلات کے لیے (بظاہر ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کے ذریعے ممنوعہ پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھے ہوئے تھے، تاہم عام پاکستانی شہریوں کو ’ایکس‘ تک رسائی حاصل نہیں تھی۔
ٹوئٹر پر پابندی کے خلاف شہریوں نے عدالتوں میں مقدمات بھی دائر کر رکھے تھے، تاہم پاک – بھارت کشیدگی کے پیش نظر ایکس کو عوام کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا، ایکس کی سروس بحال ہوتے ہی پاکستان کے حق میں دلچسپ ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔
واضح رہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کو آپریشن ’سندور ’ کا نام دیا تھا، تاہم پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد #سندور بن گیا تندور، #پاکستان زندہ باد، get ready endia# ٹاپ ٹرینڈز میں آگئے۔
پاکستان پر حملے کے فوری بعد سے صارفین کی جانب سے ہیش ٹیگ ’پاکستان زندہ باد‘ کے ساتھ ٹوئٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور اس ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے 13 گھنٹے کے دوران 7 لاکھ 89 ہزار پوسٹ کی گئیں۔
ہیش ٹیگ ’سندور بن گیا تندور‘ کا استعمال کرتے ہوئے 5 گھنٹے کے دوران 45 ہزار پوسٹس شیئر کی جاچکی ہیں اور یہ ہیش ٹیگ پاکستان میں پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا خلیج فارس کا دورہ؛ امریکی اسلحہ کی فروخت اور علاقائی حکمرانوں کی ناکام سرمایہ کاری
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے خلیج فارس کے حالیہ دورے میں اربوں
مئی
باجوڑ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید
?️ 13 نومبر 2021باجوڑ(سچ خبریں)باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے
نومبر
غزہ میں صیہونی حملوں میں شدت؛جنگ بندی میں رکاوٹ
?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں صیہونی فضائی اور توپخانہ حملوں میں شدت آئی
جولائی
فرانس کی ایران کو ایک بار پھر "ٹرگر میکانزم” کو فعال کرنے کی دھمکی
?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے، اسرائیلی اور امریکی
جولائی
حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے پر مبنی خبروں کی حقیقت کیا ہے؟
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ
اپریل
علیمہ خان کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس پر تحفظات کا اظہار
?️ 25 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ
مارچ
معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ہم ذمہ داری کیوں لیں:رانا ثناءاللہ
?️ 21 مئی 2022اسلام اباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو
مئی
ماسکو کے دورے کا مقصد یوکرین کے بحران کو حل کرنا ہے: امیرعبداللهیان
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: ہمارے ملک کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے
اگست