?️
سیؤل(سچ خبریں)جنوبی کورین ماہرین نے بچوں میں موٹاپے کی ایک اہم وجہ کا انکشاف کر لیا ہے، ماہرین کی جانب سے تحقیق کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے کہ بچوں میں موٹاپے کی اہم وجہ اسمارٹ فونز ہیں جن کے استعمال کی وجہ سے بچوں میں پھلوں اور سبزیوں کی جگہ فاسٹ فوڈ کھانے کا رجحان زیادہ پیدا ہوتا ہے۔
جنوبی کورین ماہرین کے مطابق جو بچے روزانہ 3گھنٹے یا اس سے زیادہ دیر تک اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں ان میں وزن بڑھنے اور موٹاپے کا امکان دیگر بچوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا میں نوبالغ (10 سے 18 سال عمر والے) بچوں سے متعلق ایک جامع سروے سے مدد حاصل کی گئی، جس میں پورے جنوبی کوریا کے 53 ہزار سے زیادہ بچے شریک ہوئے۔
مذکورہ سروے میں نوبالغ بچوں کے روز مرہ کے مشاغل اور صحت کے حوالے سے معلومات حاصل کی گئیں، ان معلومات کا تجزیہ کرنے پر معلوم ہوا کہ روزانہ دو گھنٹے سے زیادہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے بچوں میں پھلوں اور سبزیوں کی جگہ فاسٹ فوڈ کھانے کا رجحان زیادہ تھا۔
اس کے علاوہ جو بچے روزانہ تین گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ اسمارٹ فون میں مگن رہتے تھے، ان کا وزن بھی ایسے بچوں کے مقابلے میں واضح طور پر زیادہ تھا جو روزانہ کم موبائل فون کو استعمال کرتے ہیں۔
ڈاکٹر ریکھا کمار نے کہا، ”مجھے ان نتائج سے بالکل بھی حیرت نہیں ہوئی،“ اسمارٹ فون اسکرین کے سامنے، ایک ہی جگہ بیٹھے رہنے کی وجہ سے بچے کھیل کود اور دوسری جسمانی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے پاتے، جس کے باعث وہ جلد موٹے ہوجاتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے خطے کو باروڈ میں تبدیل کر دیا ہے: چائنہ ڈیلی
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: سنگاپور میں جمعہ سے اتوار تک 22ویں شنگری لا ڈائیلاگ
جون
صیہونیوں نے اب تک غزہ کے کتنے اسکولوں پر بمباری کی ہے؟
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکرiٹری جنرل کے ترجمان نے صیہونی حکومت
فروری
یمنی فوج کی سعودی عرب کے اندر اہم کاروائی
?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے سعودی
اپریل
پریتی زنٹا کی کترینہ کیف کو شادی کی مبارک باد
?️ 10 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کترینہ کیف کو
دسمبر
قابض حکومت کی دھمکیاں استقامت کو تیز کرتی ہیں: اسلامی جہاد
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: مغربی کنارے میں فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے میڈیا
ستمبر
نیتن یاہو امریکہ گئے یا طلبی ہوئی؟صیہونی تجزیہ کاروں کی زبانی
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کاروں اور تل ابیب کے میڈیا کے مطابق،
اپریل
امریکی قبضہ زیادہ دیر نہیں چلے گا: انصاراللہ
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن علی
ستمبر
صیہونیوں نے ایک سال میں کیا پایا کیا کھویا؟
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: رپورٹ کے مطابق، صیہونی ریاست کو طوفان الاقصی آپریشن کے
اکتوبر