ایکس پر ٹوئٹس کو لائیک کرنے اور ری ٹوئٹ کرنے پر بھی فیس عائد

?️

سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بلآخر ماہانہ فیس کے عوض ’بیسک‘ سبسکرپشن کا آغاز کردیا، جس کے تحت اب نئے اکاؤنٹ بنانے والے صارفین کو سالانہ ایک امریکی ڈالر کی فیس ادا کرنی پڑے گی۔

ایکس یعنی ٹوئٹر نے پہلے ہی عندیہ تھا کہ جلد ہی ٹوئٹر کو چلانے کے لیے بھی فیس وصول کیے جانے کا فیچر پیش کیا جائے گا۔

اب ایکس نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ ایکس پر پوسٹس کو ری ٹوئٹ کرنے، انہیں لائیک کرنے اور کوئی پوسٹ کرنے پر سالانہ ایک امریکی ڈالر کی فیس دینی ہوگی۔

کمپنی کے مطابق مذکورہ پروگرام کا آغاز 17 اکتوبر سے نیوزی لینڈ اور فلپائن سے شروع کردیا گیا، جس کے تحت نئے اکاؤنٹ بنانے والے سالانہ فیس کے عوض ایکس پر ری ٹوئٹ، لائیک اور پوسٹ کرنے جیسے فیچر استعمال کر سکیں گے۔

ایکس کے مطابق جو نئے صارفین سالانہ فیس ادا نہیں کریں گے اگرچہ وہ اکاؤنٹ بنانے اور اسے چلانے کے قابل ہوں گے لیکن وہ کوئی بھی چیز پوسٹ نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی وہ کسی پوسٹ کو لائیک اور ری ٹوئٹ کر سکیں گے۔

سالانہ فیس ادا نہ کرنے والے صارفین صرف ایکس پر دوسروں کو فالو کر سکیں گے، وہ تمام افراد کی پوسٹس دیکھ اور پڑھ سکیں گے جب کہ وہ ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے لیکن انہیں شیئر نہیں کر پائیں گے اور نہ ہی وہ ری ٹوئٹ کر پائیں گے۔

کمپنی کے مطابق ابتدائی طور پر سالانہ فیس کے عوض اکاؤنٹس بنانے کا آغاز نیوزی لینڈ اور فلپائن میں متعارف کرایا گیا ہے، تاہم ترتیب وار اسے دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔

ایکس کے مطابق سالانہ فیس کے عوض کا اطلاق پرانے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہولڈرز پر نہیں ہوگا، تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کمپنی اگلے مرحلے میں پرانے اکاؤنٹس پر بھی سالانہ فیس عائد کرے گی۔

مذکورہ فیچر کے علاوہ کمپنی مزید ماہانہ فیس کے فیچرز بھی پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایکس اب ’بیسک‘ کے بعد ’پلس‘ سبسکرپشن کا فیچر بھی پیش کرے گا، جس کے تحت صارفین سے 15 سے 18 امریکی ڈالر کی فیس وصول کی جائے گی اور وہ اشتہارات کے بغیر ہی ٹوئٹر چلا سکیں گے اور انہیں متعدد بہترین فیچرز تک رسائی دی جائے گی۔

ایکس پر پہلے ہی ’اسٹینڈر‘ نامی فیچر پیش ہے، جس کے تحت صارفین ماہانہ 8 امریکی ڈالر کی فیس ادا کرتے ہیں اور اب دوسرے فیچر کو بھی پیش کردیا گیا اور جلد ہی نئے آپشن ’پلس‘ کو بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

100 دن میں غزہ کی پٹی میں صیہونی جرائم پر ایک نظر

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے صیہونی حکومت کی

پی ٹی آئی کی امریکی قرارداد کی قانون سازی کے لیے کوشش

?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے ایک سینئر عہدیدار نے ڈان کو

11 اسلامی و عرب ممالک کا شام کے خلاف صیہونی جارحیت پر مشترکہ بیان

?️ 20 جولائی 2025 سچ خبریں:اردن، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، عراق اور دیگر 11 عرب

وزیر اعظم نے زیتون کا در خت لگایا

?️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمراں خان  نے خیبر پختونخوا کا دورہ

ایران اور پاکستان کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں: عارف علوی

?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایران اور پاکستان کے درمیان

لیگی رہنما کی جماعت اسلامی کے خلاف ہرزہ سرائی

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے جماعت اسلامی

بی آر آئی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے، وزیراعظم کا بیلٹ اینڈ روڈ اعلیٰ سطح فورم سے خطاب

?️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بیلٹ اینڈ

واٹس ایپ اسٹیٹس کے ایک بہترین فیچر کو مزید بہتر بنا دیا گیا

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریز کی طرح واٹس ایپ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے