ایپل نے نئی اپ ڈیٹ پیش کردی

ایپل نے نئی اپ ڈیٹ پیش کردی

?️

نیویارک ( سچ خبریں) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) کی نئی اپ ڈیٹ پیش کردی جو ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر ثابت ہوگی، کمپنی کے مطابق  نئی اپ ڈیٹ میں پرانے ورژن کی طرح خرابیاں نہیں ہوں گی اور اس حوالے سے صارفین کو بھی ہدایت کر دی ہے۔

آئی فون نے دنیا بھر میں موجود صارفین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ نئی اپ ڈیٹ میں پرانے ورژن کی طرح خرابیاں نہیں ہوں گی اور یہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ اسٹور سے آئی او ایس 15.2.1 آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرلیں، جس کا سائز ایک جی بی ہے۔ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق آئی او ایس کے نئے ورژن میں میسج، فوٹوز اپ لوڈ اور کلاؤڈ کے مسائل کو دور کیا گیا ہے، البتہ ایک تھرڈ پارٹی ایپ کار پلے کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔

اسے حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے آئی فون کو ان لاک کریں پھر سیٹنگ کے آپشن میں جا کر جنرل سیکشن پر جائیں اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سب سیکشن پر کلک کریں۔یہاں پر صارف کو نئی اپ ڈیٹ نظر آئے گی جس پر کلک کر کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے، اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ انسٹالیشن کے دوران فون کسی بھی وجہ سے بند نہ ہو لہٰذا چارجنگ فل کر کے ہی انسٹالیشن کریں۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی

?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت کے حکم پر اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

?️ 26 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان

 چین، ٹرمپ کے 245 فیصدی ٹیرف کے نشانے پر!

?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں چین کے

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6 ریکارڈ

?️ 11 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید

اسرائیل کے سب سے بڑے دہشت گرد جاسوسی مرکز میں مثال بحران

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کا یونٹ 8200، قابض حکومت کا سب سے

عراقی عوام کا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی عوام نے مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کی حکومت سے

السنوار کی کس دھمکی نے صیہونیوں کو خوفزدہ کیا؟

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:ایک عرب میڈیا آؤٹ لیٹ نے اس خطرناک ترین خطرے کو

عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے

?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے منگل کو ہالینڈ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے