🗓️
نیویارک(سچ خبریں)امریکی کمپنی ایپل دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ، ایپل پیر کو تین ٹریلین ڈالر سٹاک مارکیٹ ویلیو تک پہنچنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی۔ فنانشل مارکیٹ ڈیٹا فراہم کرنے والی کمپنی ریفنیٹو کے مطابق ایپل نے مائیکروسافٹ کارپوریشن کے ساتھ دو ٹریلین ڈالر مارکیٹ ویلیو کلب کا اشتراک کیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سرمایہ کار شرط لگا رہے ہیں کہ آئی فون بنانے والی کمپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی مصنوعات کو لانچ کرتی رہے گی کیونکہ وہ خودکار کاروں اور ورچوئل رئیلٹی جیسی نئی منڈیوں کی تلاش کرتی ہے۔2022 میں ٹریڈنگ کے پہلے دن سیلیکون ویلی کمپنی کے حصص 182.88 ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے، جس سے ایپل کی مارکیٹ ویلیو تین ٹریلین ڈالر سے کچھ زیادہ ہوگئی۔
لیکن سٹاک نے سیشن کا اختتام دو اعشاریہ پانچ کے اضافے کے ساتھ 182.01 ڈالر پر کیا جس سے ایپل کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2.99 ٹریلین ڈالر ہوگئی۔دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی اس سنگ میل پر پہنچ گئی کیونکہ سرمایہ کاروں نے شرط لگا رکھی ہے کہ صارفین آئی فونز، میک بکس اور ایپل ٹی وی اور ایپل میوزک جیسی سروسز کے لیے سب سے زیادہ ڈالر خرچ کرتے رہیں گے۔
اس حوالے سے اوکلاہوما میں لانگ بو ایسٹ مینجمنٹ کے چیف ایگزیگٹو کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک لاجواب کارنامہ ہے اور یقیناً خوشی منانے کے لائق ہے۔یہ آپ کو دکھاتا ہے کہ ایپل کس حد تک آگے آ چکا ہے اور سرمایہ کاروں کی اکثریت کی نظر میں کتنا برتر نظر آتا ہے۔
فنانشل مارکیٹ ڈیٹا فراہم کرنے والی کمپنی ریفنیٹو کے مطابق ایپل نے مائیکروسافٹ کارپوریشن کے ساتھ دو ٹریلین ڈالر مارکیٹ ویلیو کلب کا اشتراک کیا، جس کی مالیت اب تقریباً 2.5 ٹریلین ڈالر ہے۔گوگل، ایمازون اور ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو ایک ٹریلین ڈالر سے زائد ہے جبکہ سعودی عربین آئل کمپنی کی مالیت تقریباً 1.9 ٹریلین ڈالر ہے۔
مشہور خبریں۔
دمشق کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملہ
🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر
جنوری
کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، 4200 سے زائد کیسز رپورٹ
🗓️ 9 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ
فروری
ایکس کی جانب سے صارفین کی معلومات فروخت کرنے کا فیصلہ
🗓️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کی جانب سے صارفین کی
اکتوبر
دو سعودی فوجی ہوائی اڈوں پر ڈرون حملہ
🗓️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:بین الاقوامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمنی انصاراللہ کے
اپریل
شمالی وزیرستان میں بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 2 اہلکار شہید
🗓️ 25 ستمبر 2022شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام
ستمبر
اسرائیل تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے: مشہور یہودی ارب پتی
🗓️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:مشہور امریکی یہودی ارب پتی مائیکل بلومبرگ نے وزیر اعظم نیتن
مارچ
سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی صورتحال کے تحت فیصلے کرنے ہوتے ہیں،صدر مملکت
🗓️ 15 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ سیاست
دسمبر
حکومت کی اولین ترجیح عوام کو معاشی طور پر خود کفیل بنانا ہے: وزیر اعظم
🗓️ 10 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں)وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت
جون