?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی قرض دہندہ کے معاملات میں تجربہ کار سمجھے جانے والے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ عالمی ادارے نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو حکومت سنبھالنے کے بعد فنڈز کے اجرا میں جان بوجھ کر تاخیر کی، جس کے باعث متعدد لوگوں نے قیاس آرائیاں کیں کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی لندن کے ضلع جنوبی کنسنگٹن کے ملینیئم گلوکیسٹر ہوٹل میں سمندر پار پاکستانی فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد کی گئی 6 ستمبر کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران پاکستان کی آئی ایم ایف کے ساتھ اہم مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی گئیں۔
وزیر خزانہ نے سوال اٹھایا کہ جب پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا تو اس وقت جغرافیائی سیاست جاری تھی، میں انگلی کیوں نہ اٹھاؤں جب ہمارا تکنیکی جائزہ مکمل ہو چکا ہے، (وہ کیوں) ہمارا وقت ضائع کر رہے ہیں؟
نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے کہا میں گزشتہ حکومت میں 11 ماہ تک رہا، جائزے مسلسل جاری رہے، میری رائے یہ ہے کہ وہ چاہتے تھے کہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے، ہم ایک جوہری ریاست ہیں ہمارے سیاستدانوں کو اس سے محتاط رہنا چاہیے، جب بھی ہم معاشی کامیابی کی طرف بڑھتے ہیں تو ہماری ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں، روایتی جنگیں ختم ہوچکی ہیں، (فنڈز کا اجرا) آٹھ ماہ تک تاخیر کا شکار رہا، اور یہ کسی ملک کی معاشی زندگی میں ایک بڑا جرم ہے۔
اگرچہ انہوں نے واضح طور پر اس کا ذکر نہیں کیا، تاہم جس دور کا حوالہ نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار دے رہے تھے، اُس وقت وہ ملک کے وزیر خزانہ نہیں تھے، پی ڈی ایم کی حکومت کے دوران یہ ذمہ داری مفتاح اسمعٰیل کے پاس تھی۔
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اپنی سفارتی مصروفیات کا اختتام ہیمپسٹڈ میں واقع پاکستان ہاؤس میں منعقدہ ایک عشائیے کے ساتھ کیا، جہاں پاکستانی نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔
پاکستانی ہائی کمشنر محمد فیصل کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا، جن میں ڈپٹی اسپیکر ہاؤس آف کامنز نصرت غنی اور پاکستانی نژاد کے کئی دیگر معروف اراکین پارلیمنٹ شامل تھے۔
تقریب سے خطاب کے دوران نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے حالیہ انتخابات میں 15 پاکستانی نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے انتخاب کی تعریف کی اور اسے برطانوی جمہوریت کی مضبوطی اور برطانیہ میں پاکستانی نژاد شہریوں کی کامیابی کا ثبوت قرار دیا۔
انہوں نے اپنی حکومت کے تحت پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی اور 2013 سے 2017 کے نواز شریف کے دورِ حکومت میں ملک کی ترقی کی رفتار کا ذکر کیا، ان کے بقول پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بن گیا تھا۔
نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے 2018 کے بعد کی سیاسی عدم استحکام کے اثرات پر تشویش ظاہر کی، تاہم انہوں نے حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے اقتصادی نمو کی بحالی، مہنگائی پر قابو پانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسحٰق ڈار نے اراکین پارلیمنٹ کو ان اصلاحات کے بارے میں جو مثبت نتائج دینا شروع ہوگئی ہیں، بالخصوص پاکستان کی کرنسی کو مستحکم کرنے اور توانائی اور زراعت جیسے کلیدی شعبوں میں سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے برطانوی اور پاکستانی تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تجاویز طلب کیں اور پاکستانی نژاد برطانوی نوجوانوں کو نئے ویزا فری پالیسی جو کہ غیر ملکی پاکستانیوں کے لیے متعارف کی گئی ہے، کے ذریعے اپنی وراثت سے جڑے رہنے کی ترغیب بھی دی۔
6 ستمبر کی تقریب کے موقع پر اسحٰق ڈار نے برطانوی پارلیمنٹرینز کی تعریف کی جبکہ حیرت کا اظہار کیا کہ پاکستان کے سیاسی نمائندوں کو کب بالغوں کی طرح برتاؤ کرنے کی تربیت دی جا سکے گی۔
نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے حاضرین سے کہا کہ برطانیہ کی سیاست پر نظر ڈالیں وہاں اوپر ایوان میں سیاسی وجوہات کی بنا پر لڑائی ہوتی ہے، پالیسیوں اور عوامی مسائل پر بات چیت ہوتی ہے، لیکن جب باہر آتے ہیں، تو ایک ساتھ چائے اور کافی پی سکتے ہیں، مجھے نہیں معلوم ہم کب خود کو تربیت دے سکیں گے اور سیاسی زندگی میں بالغ بن سکیں گے اور ایک دوسرے کے نظریات کا احترام کریں گے۔
اپنی تقریر کے دوران اسحٰق ڈار نے پاکستان کی فوجی اہلکاروں کی قربانیوں کی ستائش کی اور کہا کہ ان کی جماعت نواز شریف کی رہنمائی میں مالی اثرات کے باوجود آپریشن ضرب عضب کی حمایت کر رہی تھی۔
اسی تقریب میں نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے سابق وزیراعظم عمران خان پر ’خفیہ سفارتی پیغام رسانی کو ہتھیار بنانے‘ کا الزام لگایا، انہوں نے کہا کہ یہ ’صرف عہدے کی خلاف ورزی نہیں تھی بلکہ (انہوں نے) پاکستان کے خارجی تعلقات کو بھی خطرے میں ڈال دیا‘۔
انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنی برطرفی کا الزام فوج پر لگایا، حالانکہ ان کی برطرفی پارلیمانی جمہوریتوں میں عام طور پر استعمال ہونے والے عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہوئی تھی۔


مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد جنگ بندی پر کاربند نہیں: یمنی عہدہ دار
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے
اپریل
صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
?️ 8 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صارفین کے لیے گیس
جولائی
ساڑھے تین سال میں ذمہ داری میری تھی لیکن حکمرانی کسی اور کی، عمران خان
?️ 12 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران
اکتوبر
ٹرمپ اور یورپی رہنماؤں کے مابین ملاقات کے اہم نکات
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور
اگست
پاکستان کی غزہ امن بورڈ میں شمولیت اہل فلسطین کیلئے ہے۔ طاہر اشرفی
?️ 19 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
فروری
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی مظاہرے
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:میانمار کے متعدد شہروں میں عوام فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے
فروری
غزہ فلسطینی عوام کے لیے باقی رہے گا: اردگان
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جمعہ کو استنبول میں
اپریل
جنوبی افریقہ کا اسرائیلی حکومت کے خلاف مزید کارروائی کا مطالبہ
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مشرقی کنارے پر
مئی