?️
سیئول (سچ خبریں) اینڈرائڈ سسٹم کے 8 ایسے فیچرز ہیں جن سے اکثریت ناواقف رہتی ہے جبکہ دنیا بھر میں اینڈرائڈ فون تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں اور ان کے مختلف ورژنز زیرِ استعمال ہیں، یہ 8 فیچرز کون سے ہیں ان کی جانب ہم صارفین کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔
سیاہ بیک گراؤنڈ
اگر آپ اپنے اسکرین کے لیے سیاہ بیک گراؤنڈ منتخب کرتے ہیں تو پکسل ہائی لائٹ کا آپشن ازخود بند ہو جائے گا اور آپ کی بیٹری دیر تک چلے گی، تاہم یہ فیچر تمام اینڈرائڈ فونز میں دستیاب نہیں۔
کتاب سنیں
ٹیکسٹ ٹو اسپیچ آپشن کے ذریعے آپ اپنے اینڈرائڈ فون پر کوئی بھی مضمون یا کتاب سن سکتے ہیں، کیوں کہ یہ آپشن ٹیکسٹ کو آواز میں بدل کر سناتا ہے، اس کے لیے پہلے سیٹنگز میں جائیں، پھر ایسسیبلٹی آپشن پر جا کر ٹیکسٹ ٹو اسپیچ آپشن آن کر دیں۔
موبائل ڈیٹا مٹانا
سیٹنگز پر جائیں، وہاں سے سیکیورٹی پر جا کر ڈیوائس منیجر کے آپشن میں سے اینڈرائڈ ڈیوائس منیجر کا انتخاب کریں، اور پھر ریموٹلی لوکیٹ دِس ڈیوائس سے allow remote lock and erase کے آپشن پر کلک کریں۔ اب اگر آپ کا فون چوری یا گُم ہو جاتا ہے تو آپ ویب سائٹ کے ذریعے اس کا سارا ڈیٹا مٹا سکتے ہیں اور موبائل فون لاک کر سکتے ہیں۔
مہمان موڈ
اگر آپ اپنے دوست کو وقتی طور پر استعمال کے لیے اپنا اسمارٹ فون دینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے مہمان (گیسٹ) موڈ کا بہترین آپشن استعمال کیا جا سکتا ہے، فون کو دو انگلیوں سے سوائپ کریں، اور یوزر آئکن کو ٹچ کریں جو اوپر سیدھی جانب موجود ہے، اب ایک گیسٹ آئکن سامنے آ جائے گا۔ یہاں آپ ان سہولیات اور آپشن پر کلک کر سکتے ہیں جنھیں دوسرا استعمال کر سکتا ہے، دوسری جانب آپ اپنے ڈیٹا کو بھی چھپا سکتے ہیں۔
میگنیفائر
اگر کسی کی نظر کم زور ہے تو اسکرین میگنیفائر کے آپشن سے آپ ٹیکسٹ اور دیگر اشیا کو اپنے اسکرین پر بڑا کر کے دیکھ سکتے ہیں، فون کے کسی بھی حصے کو میگنیفائی کیا جا سکتا ہے، اس کے لیے سیٹنگز کے آپشن پر جائیں پھر وہاں سے ایسیسبلٹی تک اور اس کے بعد مگنیفکیشن کا آپشن استعمال کریں۔
ہاٹ اسپاٹ
آپ کو مختلف ڈیوائسز چلانے کے لیے قیمتی موڈیم اور راؤٹر خریدنے کی ضرورت نہیں، آپ کا اسمارٹ فون ازخود وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بن سکتا ہے، اس کے لیے سیٹنگز پر جائیں اور ٹیتھرنگ اینڈ پورٹیبل ہاٹ اسپاٹ پر جا کر پورٹیبل WLAN ہاٹ اسپاٹ آپشن پر چیک کریں۔
سر کی حرکت سے کنٹرول
اینڈرائڈ فون کو سر کی حرکت سے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے، ایک فری ایپ فیشل eva فیشل ماؤس کے ذریعے اینڈرائڈ آلات کو بڑی آسانی سے سروں کی حرکت سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔
گیم
اینڈرائڈ 2.3 جنجر بریڈ میں ایک چھوٹا گیم چھپا ہے لیکن اسے ڈھونڈ نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے، سیٹنگز میں جائیں اور اباؤٹ فون اور اباؤٹ ٹیبلٹ کے آپشن میں جائیں، اب اینڈرائڈ ورژن پر کئی بار ٹیپ کریں، اس کے ساتھ ہی ایک چھوٹی مارش میلو (نرم میٹھی سوغات) سامنے آ جائے گی، اس پر ٹیپ کرلیں اور ایک دل چسپ گیم آپ کے سامنے ہو گا۔
مشہور خبریں۔
ریاستوں میں ٹرمپ اور ہیریس کے درمیان بہت قریبی دوڑ
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں صرف ایک دن باقی رہ گیا
نومبر
ترکی روس کے ساتھ تعلقات میں ایک نیا صفحہ کھولنے کے لیے تیار : اردوغان
?️ 6 اگست 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے جمعہ 5 اگست
اگست
حیفا پر خوفناک حملے کا منظر نامہ
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ مقبوضہ حیفا پر کسی
اگست
پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں: بزدار
?️ 18 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے برطانیہ کے پاکستان کو
ستمبر
190 ملین پاؤنڈ کیس: سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کی استدعا پر ملتوی
?️ 26 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس
جون
ڈیووس سربراہی اجلاس کا جھٹکا، طوائفوں کا گرم بازار یا یورپی سرمایہ داروں کا اجتماع؟
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:ڈیووس اجلاس جو پیر 26 جنوری کو شروع ہوا تھا جس
جنوری
شاہ رخ خان تمام تر اچھائیوں کے بادشاہ ہیں: عالیہ بھٹ
?️ 3 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نےکنگ خان کی
نومبر
مہنگائی کی شرح میں اضافہ سے عوام پریشان
?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں ماہانہ17ہزار کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی
دسمبر