’ایلون مسک اسرائیل کی منظوری کے بغیر غزہ کو انٹرنیٹ فراہم نہیں کریں گے‘

?️

سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر مواصلات شلومو کرہی نے سماجی پلیٖٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک کے اہم معاہدہ طے پایا ہے جس کے نتیجے میں غزہ میں اسٹار لنک کے ذریعے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے لیے پہلے اسرائیل کی منظوری لینا ضروری ہوگی۔

یاد رہے کہ 27 اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سے غزہ پر شدید بمباری کرتے ہوئے غزہ کا مواصلاتی ٹاورز تباہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں غزہ کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، فون لائنز، انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کام نہیں کر رہے تھے، غزہ میں پہلے ہی مواصلات، توانائی، خوراک، پانی، ادویات کی شدید کمی تھی۔

انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کے بعد سماجی پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے مالک ایلون مسک نے غزہ میں اسٹارلنک کے ذریعے انٹرنیٹ فراہمی کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اسرائیل نے ایلون مسک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ اسٹارلنک کے ذریعے غزہ میں انٹرنیٹ فراہمی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

تاہم اب اسرائیل کے وزیر مواصلات شلومو کرہی نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل اور ایلون مسک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے کے تحت ایلون مسک غزہ میں اسرائیل کی منظوری کے بغیر اسٹارلنک کے ذریعے انٹرنیٹ سروس فراہم نہیں کریں گے۔

انہوں نے ایلون مسک کو معاہدے کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ اس معاہدے کے مطابق اب غزہ کی پٹی سمیت اسرائیل میں اسٹار لنک سیٹلائٹ استعمال کرنے کے لیے اسرائیلی وزارت مواصلات سے منظوری درکار ہوگی۔

قبل ازیں یہ خبریں بھی سامنے آرہی تھیں ایلون مسک اس وقت اسرائیل کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ اسرائیل کے صدر سے ملاقات کریں گے۔

گارجین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی صدر ایلون مسک سے ملاقات میں آن لائن بڑھتی ہوئی یہود مخالف دشمنی کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیں گے’۔

ایلون مسک کا یہ دورہ حماس کے ساتھ اسرائیلی جنگ میں چار روزہ جنگ بندی کے دوران ہو رہا ہے جس کے دوران حماس کے زیر حراست تقریبا 240 یرغمالیوں میں سے 58 کو رہا کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کے چینل 12 کا کہنا ہے کہ ایلون مسک آج اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے بھی ملاقات کریں گے، تاہم اس حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے یہودی مخالف پوسٹ کی حمایت کی وائٹ ہاؤس نے شدید مذمت کی تھی اور والٹ ڈزنی سمیت اہم کمپنیوں نے ایکس کو اشتہارات دینے پر پابندی عائد کردی تھی۔

یاد رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کو اکتوبر 2022 میں خریدا تھا اور اس کا نام تبدیل کر کے ایکس کردیا تھا تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ ایکس پر معتدل مواد میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں نفرت انگیز بیانات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ایکس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر لنڈا یاکارینو نے اس حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب اس پلیٹ فارم کی بات آتی ہے تو ایکس کا موقف بھی یہودی دشمنی اور امتیازی سلوک کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کے بارے میں انتہائی واضح رہا ہے، دنیا میں کہیں بھی اس کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، یہ بھیانک اور غلط ہے۔۔

مشہور خبریں۔

پی آئی اے نجکاری، لکی سیمنٹ کنسورشیم بولی جمع کرانے کے لیے تیار

?️ 21 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے بڑے کاروباری گروپ لکی سیمنٹ لمیٹڈ

"پی کے کے” کی تحلیل کے بعد عراق کا کیا مطالبہ ہے؟

?️ 13 مئی 2025سچ خبرین: عراقی وزارت خارجہ نے ترکی کی کردستان ورکرز پارٹی (پی

غزہ کے لیے ٹرمپ کی سربراہی اجلاس میں ممالک کے شاہانہ وعدے!

?️ 20 فروری 2026 سچ خبریں:مصر کے شہر العریش میں منعقدہ نام نہاد غزہ امن

امریکہ کی اسرائیل کو اف-۱۵ فروخت پر شدید تنقید، فلسطینی حقوق کے حامی برہم

?️ 31 دسمبر 2025 امریکہ کی اسرائیل کو اف-۱۵ فروخت پر شدید تنقید، فلسطینی حقوق

صدر آذربائیجان کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آذربائیجان الہام علیوف نے پاکستان میں 2

ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر لگژری لائف سٹائل دکھانیوالے انفلوئنسرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

?️ 20 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے

سعودی حکام کی ملکی اور غیر ملکی مخالفین کے خلاف کاروائیاں

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی تحریک آزادی کی قیادت کے ایک رکن نے

عمران خان نے اپنی گرفتاری کا الزام آرمی چیف پر عائد کردیا

?️ 13 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے