آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر افراد کے یوٹیوب کے اکاؤنٹ بنانے پر بھی پابندی

?️

سچ خبریں: آسٹریلوی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی میں ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب بھی شامل ہے۔

نومبر 2024 میں بنائے گئے قوانین میں یوٹیوب کو قانون سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا، تاہم اب حکومت نے تصدیق کی ہے کہ ویڈیو اسٹریمنگ کو بھی پابندی کے اطلاق میں شامل کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا پر چلانے کی پابندی کا اطلاق دسمبر 2025 سے ہوگا۔

قانون کے تحت ٹک ٹاک، انسٹاگرام، فیس بک، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور اسنیپ چیٹ جیسے پلیٹ فارمز کو کم عمر صارفین کے لیے محدود کیا جائے گا۔

یوٹیوب پہلے اس فہرست میں شامل نہیں تھا، تاہم حالیہ فیصلے کے بعد اسے بھی پابندی کے دائرے میں شامل کرلیا گیا۔

مذکورہ قانون کے تحت 16 سال سے کم عمر بچے یوٹیوب ویڈیوز دیکھ سکیں گے لیکن انہیں پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کم عمر افراد اکاؤنٹ کے بغیر یوٹیوب پر مواد اپلوڈ نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی ویڈیوز پر تبصرہ یا دیگر انٹریکشن کر سکیں گے۔

یوٹیوب نےاس پابندی پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ یوٹیوب ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم نہیں بلکہ یہ مفید اور تمیری ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہے۔

آسٹریلوی حکومت کی جانب سے یوٹیوب کو بھی پابندی کی فہرست میں شامل کرنے کے اعلان کے بعد یوٹیوب نے کہا ہے کہ وہ حکومت سے بات چیت جاری رکھے گا اور آئندہ اقدامات پر غور کرے گا۔

آسٹریلیا کی مذکورہ قانون سازی کو دنیا بھر میں دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے، یورپی ملک ناروے نے اسی نوعیت کی پابندی کا اعلان کر دیا ہے جبکہ برطانیہ بھی ایسے اقدامات پر غور کر رہا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان میں بھی 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے کی تجویز سامنے آئی ہے اور پارلیمانی کمیٹیاں اس پر غور کرنے میں مصروف ہیں۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کی ریپڈ ایکشن یونٹ یا مخالفوں کو کچلنے کے لیے بن سلمان کا ہتھیار

?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:اسعودی عرب کی ریپڈ ایکشن یونٹ یا ولی عہد بن سلمان

حکومت عام آدمی کی حالت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرے گی

?️ 15 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے اپنی زیرِ صدارت پاکستان تحریک انصاف

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں گواہ پر وکلائے صفائی کی جرح مکمل

?️ 6 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان

فلسطینی مزاحمتی تحریک کی صیہونی جیلوں میں قید مجاہدین کے آزادی سے متعلق حکمت عملی

?️ 5 جولائی 2021فلسطین سے باہر حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ نے کہاکہ صیہونی

ملک بھر میں بیشتر پیٹرول پمپس بند ہوگئے

?️ 25 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد

?️ 5 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل

صیہونی فوجیوں کے خلاف 10 ممالک میں 50 شکایات درج

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اطلاع دی ہے

صومالیہ تل ابیب کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: صہیونی میڈیا

?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں:    صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے