?️
سچ خبریں: انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو صارفین کی میسج پرائیوسی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ٹیکنالوجی کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق اس نئے فیچر کی جون میں ٹیسٹنگ کے بعد اب اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے متعارف کروادیا ہے۔
اس سے قبل آپ جن اکاؤنٹس کو فالو نہیں کرتے انہیں لاتعداد پیغامات بھیج سکتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔
انسٹاگرام پر بعض اوقات ایسے اکاؤنٹس سے پیغامات موصول ہورہے ہوتے تھے جنہیں آپ فالو نہیں کرتے، ان میں سے کچھ صارفین ناپسندیدہ پیغامات بھیج کر ہراساں کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں، اور آخر کار ان پیغامات کو روکنے کے لیے اس صارف کے اکاؤنٹ کو بلاک کرنا پڑتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر اخلاقی ویڈیوز کی تشہیر کرکے بچوں کے خلاف انسٹاگرام جرم
ایسے پیغامات کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے اکاؤنٹ کو رپورٹ یا بلاک کردیا جاتا تھا، تاہم اب انسٹاگرام کے میسج سیکورٹی فیچر میں مزید بہتری کردی گئی ہے، اب آپ ایسے اکاؤنٹس کے میسجز کو کنٹرول کرسکتے ہیں جنہیں آپ فالو نہیں کرتے۔
اس نئے فیچر کے تحت جو لوگ انسٹاگرام پر ان لوگوں کو ڈائریکٹ میسج بھیجنا چاہتے ہیں جنہیں وہ فالو نہیں کرتے انہیں اب دو نئی پالیسیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پہلی پالیسی یہ ہے کہ جنہیں آپ فالو نہیں کرتے انہیں متعدد میسجز بھیجنےکے بجائے آپ انہیں صرف ایک میسج بھیج سکیں گے، مزید میسجز صرف اس صورت میں بھیجے جاسکیں گے جب وہ صارف چیٹ کی درخواست کو قبول کرے گا۔
یعنی جس صارف کو آپ مزید پیغام بھیجنا چاہتے ہیں انہیں چیٹ باکس کی درخواست کو قبول کرنا ہوگا۔
دوسری پالیسی یہ ہے کہ جنہیں آپ فالو نہیں کرتے انہیں آپ صرف ٹیکسٹ میسج بھیج سکتے ہیں، تصاویر، ویڈیوز یا وائس نوٹ صرف اس صورت میں بھیج سکتے ہیں جب وہ صارف آپ کے چیٹ باکس کی درخواست کو قبول کرے گا۔
انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ ان نئی پالیسیوں کے ساتھ لوگوں کو ان صارفین کی جانب سے ناپسندیدہ تصاویر یا ویڈیوز یا پیغامات موصول نہیں ہوں گے جنہیں وہ فالو نہیں کرتے اور نہ ہی کوئی اجنبی شخص انہیں بار بار میسج کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں: انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف
پلیٹ فارم کی جانب سے کہا گیا کہ یہ نیا فیچر خاص طور پر خواتین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، کیونکہ انہیں اکثر فحش پیغامات کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے۔
تاہم کسی اکاؤنٹ کا بلاک کرنے کا فیچر بھی موجود رہے گا، اگر آپ کسی کو ہمیشہ کے لیے بلاک کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس فیچر سے بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں جس کے بعد بلاک کیا جانے والے صارف کو آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی نہیں ہوگی۔


مشہور خبریں۔
سینیئر سیٹیزن افراد کو ویکسین لگانے کی مہم 10 مارچ سے شروع
?️ 7 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} کورونا وائرس کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے قائم
مارچ
کیا نئے آئی فون 14 پرو گلیکسی ایس 22 جیسے ہیں؟
?️ 19 فروری 2022نیویارک(سچ خبریں)کیا نئے آئی فون 14 پرو گلیکسی ایس 22 جیسے ہیں؟
فروری
پنجاب اسمبلی میں ہمارے 187 ووٹ پورے ہیں،فواد چوہدری
?️ 9 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا
جنوری
امریکہ یمنی جزائر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: انصار اللہ
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:علی القحوم نے ٹویٹر پر کہا کہ خطے میں اتحادیوں کی
جون
غزہ میں بوسنیائی نسل کشی جیسا قتل عام: اردگان
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر اردگان نے استنبول میں بوسنیا اور ہرزیگوینا
ستمبر
توقع ہے طالبان خواتین کو تعلیم کی اجازت دے دیں گے
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی
ستمبر
صہیونی میڈیا وال اسٹریٹ جرنل میں سنسر شدہ جنگی معلومات کی اشاعت کی عکاسی کرتا ہے
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: مسلط کردہ 12 روزہ جنگ میں ایران کے کامیاب اور
جولائی
افغانستان میں زلزلہ سے متاثرین کی امداد میں روک
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: امریکہ انسانی حقوق کا دعویٰ کر رہا ہے اور اس
جون