انسانی دماغ میں پہلی بار کمپیوٹر چپ نصب

?️

سچ خبریں: (سچ خبریں) ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی ’نیورالنک‘ نے انسانی دماغ میں پہلی بار کمپیوٹر چِپ نصب کردی ہے۔

یہ اعلان ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیا، انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی نیورو ٹیکنالوجی کمپنی ’نیورا لنک نے 29 جنوری کو پہلے انسان کے دماغ میں کمپیوٹر چپ نصب کردی ہے اور وہ شخص صحت یاب ہورہا ہے‘۔

ایلون مسک نے یہ بھی بتایا کہ ’ابتدائی نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں جس دوران نیورونز کی سرگرمیوں میں اضافے کو دیکھا گیا۔‘

ایلون مسک نے بتایا کہ اس چپ کی مدد سے لوگ اپنے خیالات کے ذریعے موبائل فون، کمپیوٹر سمیت تمام الیکٹرونک ڈیوائس کو استعمال کرسکیں گے

ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں یہ چپ ہاتھوں پیروں کو استعمال کرنے سے معذور افراد کے دماغ میں نصب کیا جائے گا۔

ایلون مسک نے اس تجربے کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں اور نہ ہی یہ بتایا کہ پہلی چپ لگوانے والا شخص کون تھا یا ٹیکنالوجی کیا تھی، تاہم انہوں نے بتایا کہ نیورالنک کا پہلا پروڈکٹ ٹیلی پیتھی ہے۔

یاد رہے کہ ’نیورا لنک‘ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی کمپنی ہے، جسے 2016 میں بنایا گیا تھا، اس کمپنی کا مقصد ایسی کمپیوٹرائزڈ چپ تیار کرنا ہے، جنہیں انسانی دماغ اور جسم میں داخل کرکے انسان ذات کو بیماریوں سے بچانا ہے۔

اسی کمپنی نے 2020 میں تیار کردہ کمپیوٹرائزڈ چپ کو جانوروں کے دماغ میں داخل کرکے اس کی آزمائش بھی کی تھی اور پھر کمپیوٹرائزڈ چپ والے جانوروں کو دنیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا تھا۔

کمپنی نے مذکورہ چپ کی انسانوں پر آزمائش کے لیے امریکی محکمہ صحت سے اجازت طلب کی تھی اور مئی 2023 کو نیورا لنک کو آزمائش کی اجازت دے دی گئی تھی۔

نیورا لنک کی جانب سے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا کے ’فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن‘ (ایف ڈی اے) نے کمپیوٹرائزڈ چپ کی انسانی دماغ میں آزمائش کی اجازت دے دی۔

نیورا لنک کی جانب سے بنائی گئی مذکورہ چپ کسی چھوٹے سکے کی سائز کی ہے اور وہ انتہائی پتلی ہے، جسے کسی بھی جاندار کے دماغ میں نصب کرکے اسے وائرلیس سسٹم کے ذریعے اسمارٹ فون سے منسلک کیا جاسکے گا۔

مذکورہ چپ فالج، انزائٹی، ڈپریشن، جوڑوں کے شدید درد، ریڑھ کی ہڈی کے درد، دماغ کے شدید متاثر ہوکر کام چھوڑنے، نابینا پن، سماعت گویائی سے محرومی، بے خوابی اور بے ہوشی کے دوروں سمیت دیگر بیماریوں اور مسائل کو فوری طور پر حل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

مذکورہ چپ کو موبائل فون کے سم کارڈ کی طرح ایسے سسٹم سے بنایا گیا ہے جو سگنل کی مدد سے اسے اسمارٹ فون سے منسلک کرے گا اور پھر فون کے ذریعے مذکورہ چیزیں شامل کی جا سکیں گی اور چپ سے چیزیں نکالی بھی جا سکیں گی۔

مذکورہ چپ انسانی خیالات کا ریکارڈ بھی جمع کرے گی جب کہ انسان کی یادداشت کو بھی محفوظ رکھ سکے گی۔

چپ میں محفوظ انسانی یادداشت کو کمپیوٹر یا موبائل کے ذریعے کسی بھی وقت ری پلے کیا جا سکے گا یا کسی بھی وقت ماضی میں گزرے دنوں کو اسکرین پر ڈیٹا کی صورت میں لایا جا سکے گا۔

مشہور خبریں۔

خیبر پختونخوا:  صوبےکی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ

?️ 16 جون 2021پشاور(سچ خبریں) 18 جون کو خیبر پختونخوا حکومت کا بجٹ 2021-22 پیش

غزہ کے بچوں کی دل دہلا دینے والی صورتحال 

?️ 15 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں بھوک کی وجہ سے موت کا

بائیڈن کو فلسطینی میں مرنے والوں کی تعداد پر بھروسہ نہیں

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کی امریکہ کی مالی،

ترجمان پنجاب حکومت کی شریف خاندان پر شدید تنقید

?️ 30 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیرِ جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض

امریکہ کی خارجہ پالیسی نتین یاہو کے اشاروں پر نہیں چلنی چاہیے:برنی سینڈرز

?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ

امیر جماعت اسلامی کا اہم اعلان اور حکومت کو انتباہ

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، نے 12 جولائی

ایران اسرائیل جنگ میں فتح کس کی ہوئی؛رأی الیوم کی زبانی

?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:رأی الیوم نے اپنے تازہ تجزیے میں کہا ہے کہ

فلسطین میں عید الفطر کا ماحول؛ مسجد اقصیٰ نے 200,000 نمازیوں کی میزبانی

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:  فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ آج پیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے