🗓️
واشنگٹن(سچ خبریں) امریکا کا آواز سے 5 گنا تیز میزائل کا تجربہ تیسری بار بھی ناکام ہو گیا ہے۔ میزائل سسٹم کو فیکٹری میں واپس لے جایا جائے گا تاکہ اس کی ٹیلی میٹری اور آن بورڈ ڈیٹا کا تجزیہ کیا جا سکے۔ امریکا کی جناب سے ہائپر سونک میزائل کا پہلا تجربہ اپریل میں ناکام ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی فضائیہ کے کافی عرصے سے زیر تجربہ AGM-183A قسم کے فضائی ہائپر سونک میزائل نظام کا تجربہ تیسری بار بھی ناکام ہو گیا۔امریکی فضائیہ کی تجرباتی کمان گاہ کے شعبہ اسلحہ جات کے ڈائریکٹر جنرل ہیتھ کولنز نے وارزون نامی جریدے کو بتایا کہ 15 دسمبر کو ہم نے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا جو کہ ناکامی سے دوچار ہوا۔
جنرل کونلز نے بتایا کہ تجربے کے دوران بی 52 ایچ بمبار طیارے پر نصب میزائل نا معلوم وجہ سے طیارے سے علیحدہ نہ ہو سکا۔ فضائیہ کی جانب سے ایک بوسٹر ٹیسٹ فلائٹ کی بھی کوشش کی گئی تاہم نامعلوم رکاوٹ کی وجہ سے اسے ختم کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ میزائل سسٹم کو فیکٹری میں واپس لے جایا جائے گا تاکہ اس کی ٹیلی میٹری اور آن بورڈ ڈیٹا کا تجزیہ کیا جا سکے، ان کا کہنا تھا کہ ہائپرسونک ہتھیار کی جانچ جلد سے جلد دوبارہ شروع کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس ہائپر سونک میزائل کا پہلا تجربہ اپریل میں ناکام ہوا تھا، اس وقت میزائل لے جانے والے طیارے میں کوئی مسئلہ آ گیا تھا، دوسری مرتبہ تین ماہ بعد میزائل طیارے سے تو کامیابی سے علیحدہ ہو گیا تھا لیکن اس کا راکٹ انجن جلنے میں ناکام رہا۔
مشہور خبریں۔
شام میں بجلی کے بحران کا ذمہ دار کون ہے؟
🗓️ 22 اگست 2023سچ خبریں: شام کے بجلی کے وزیر نے اس ملک کے شمال
اگست
اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کو عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت
🗓️ 29 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسلام
دسمبر
ایگزیکٹوکے نیک نیتی سےکیےگئے فیصلے سے نقصان بھی ہوسکتاہے مگر وہ کرپشن نہیں:چیف جسٹس اطہر من اللہ
🗓️ 11 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ
مئی
اسد عمر، اسد قیصر کی جہانگیر ترین گروپ سے روابط کی تردید
🗓️ 5 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر
جون
خطے میں سلامتی اور استحکام کا واحد راستہ فلسطینی ریاست کا قیام ہے: سعودی
🗓️ 18 فروری 2024سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ روز میونخ میں
فروری
بچوں کی قاتل حکومت کی تاریخ
🗓️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:تاریخ گواہی دے گی کہ صیہونی غاصب حکومت مغربی ممالک کی
نومبر
’صدقے‘ کو شاہ رخ خان شیئر کردیں تو مزہ آجائے، عاشر وجاہت
🗓️ 10 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت اور ان
مارچ
پنجاب کابینہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری
🗓️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کی نگراں کابینہ نے گریڈ 1 سے 16
جولائی