?️
سچ خبریں: اسپیس ایکس کا اسٹار شپ پروٹو ٹائپ ٹیکساس سے لانچ ہونے کے چند منٹ بعد ہی خلا میں پھٹ گیا، جس کی وجہ سے خلیج میکسیکو پر ایئرلائن کی پروازوں کو ملبے سے بچنے اور ایلون مسک کے فلیگ شپ راکٹ پروگرام کو روکنے کے لیے راستہ تبدیل کرنا پڑ گیا۔
ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس مشن کنٹرول کا جمعرات کی شام کو جنوبی ٹیکساس میں راکٹ اسٹیشن سے اڑان بھرنے کے 8 منٹ بعد نئے اپ گریڈ شدہ اسٹار شپ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
رائٹرز کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے اوپر آسمان پر روشنی کی نارنجی رنگ کی گیندیں گردش کر رہی ہیں۔
اسپیس ایکس کے کمیونیکیشن مینیجر ڈین ہووٹ نے اسٹارشپ کے گم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسٹارشپ کے ساتھ تمام رابطے کھو دیے تھے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں اوپری اسٹیج میں خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایک عینی شاہد کے مطابق میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کچھ پروازیں گراؤنڈ کر دی گئیں۔
ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ راڈار 24 کے فلائٹ ریکارڈ کی بنیاد پر کم از کم 20 کمرشل پروازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا، یا ممکنہ ملبے سے بچنے کے لیے راستہ تبدیل کیا گیا۔
اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ملبے کے میدان کو دکھایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ’کامیابی غیر یقینی ہے، لیکن تفریح کی ضمانت ہے‘۔
اسپیس ایکس نے تجربے سے قبل ایک مشن کی تفصیل میں کہا تھا کہ اسٹار شپ کا نیا ماڈل، جو پچھلے ورژن کے مقابلے میں 2 میٹر (6.56 فٹ) لمبا ہے، نئی جنریشن کا جہاز تھا جس میں نمایاں اپ گریڈز موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
پچھلے24 گھنٹے میں کتنے فلسطینی شہید ہوئے؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اریحا کے جنین کیمپ
ستمبر
نیٹو یوکرین کی جنگ میں شامل ہے:روس
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے یوکرین کی جنگ میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی
اکتوبر
انتخابات میں تاخیر سے نگران حکومت کی مدت پر بحث چھڑ گئی
?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے پنجاب
مارچ
سلمان خان اپنی فلم کی آمدنی کہاں استعمال کریں گے؟
?️ 6 مئی 2021ممبئی(سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے
مئی
عاصم منیر پہلے فیلڈ مارشل ہیں جنہیں وائٹ ہاوس میں بلایا گیا۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 19 جون 2025پشاور (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا
جون
امریکہ روس کے خلاف جارحانہ بیان بازی سے باز رہے: انتونوف
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے واشنگٹن سے
جنوری
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے انکم ٹیکس ترمیمی بل2025 کی منظوری دے دی
?️ 19 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم
فروری
ایک ایرانی نیٹ ورک کی لیکوڈ پارٹی رسائی: صہیونی میڈیا کا اعتراف
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ دعویٰ کیا ہے کہ لیکوڈ پارٹی میں اثر
دسمبر