🗓️
نیویارک(سچ خبریں) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک بھی یوکرین کی مدد کرنے کی ٹھان لی ان کا کہنا ہے کہ ان کی اسٹار لنک سیٹلائیٹ سروس اب یوکرائن میں کام کررہی ہے۔ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا منصوبہ ہے کہ ہزاروں اسٹار لنک سیٹلائیٹس کو زمین کے مدار پر پہنچایا جائے۔
انہوں نے یہ بات یوکرین کے نائب وزیراعظم کی ایپل کے بعد کہی جنہوں نے کہا تھا کہ ایلون مسک سیٹلائیٹ کمیونیکشن کی سہولت فراہم کرے تاکہ یوکرین پر روسی حملے کے خلاف مزاحمت کی جاسکے۔روس کے حملے بعد یوکرین میں انرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں بالخصوص جنوبی اور مشرقی حصوں میں، جہاں لڑائی کی شدت سب سے زیادہ ہے۔
ایلون مسک نے یوکرینی حکومت کے عہدیدار کے پیغام پر جوابی ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ اسٹار لنک سروس اب یوکرین میں ایکٹیو ہے اور مزید ٹرمینلز وہاں پہنچ رہے ہیں۔مگر انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ آلات وہاں کیسے پہنچیں گے۔خیال رہے کہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا منصوبہ ہے کہ ہزاروں اسٹار لنک سیٹلائیٹس کو زمین کے مدار پر پہنچایا جائے۔
اس طرح انٹرنیٹ فراہم کرنے والے سیٹلائیٹس کا جھرمٹ بن سکے گا جو زمینی سسٹم کا سستا متبادل ہوگا۔اس سے قبل ایلون مسک نے سونامی اور آتش فشاں سے متاثر ہونے والے جزائر ٹونگا کے لیے بھی 50 سیٹلائیٹس ٹرمینلز عطیہ کیے تھے تاکہ وہاں انٹرنیٹ سروسز کو بحال کیا جاسکے۔
سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی سے دیہات یا ان مقامات پر بھی انٹرنیٹ سروسز کو فراہم کیا جاسکتا ہے جہاں فائبر آپٹک کیبل اور موبائل ٹاور کی رسائی نہیں ہوتی۔اس طرح کی ٹیکنالوجی کو قدرتی آفات کے دوران باہمی رابطوں کو بحال رکھنے کے لیے اہم خیال کیا جاتا ہے۔ایلون مسک نے 15 جنوری کو بتایا تھا کہ اسپیس کے 1469 اسٹار لنک سیٹلائیٹس کام کررہے ہیں اور مزید 272 کو جلد آپریشنل کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
پیگاسس سے کوئی بھی محفوظ نہیں ؛صیہونی میڈیا کا انکشاف
🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:متنازعہ پیگاسس جاسوسی کے سافٹ ویئر کے ذریعے صیہونی پولیس کی
فروری
غزہ کے مستقبل کے لیے اسرائیل کے 4 خیالی محور
🗓️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:اس حقیقت کے باوجود کہ صیہونی حکومت غزہ میں اپنے اہداف
جنوری
بائیڈن ناکارہ اور اسلام مخالف ہے: مہاتیر محمد
🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں: مہاتیر محمد، جو دو مرتبہ ملائیشیا کے وزیر اعظم
اگست
نیٹو کمانڈر کی عراقی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات
🗓️ 8 مئی 2022سچ خبریں: عراق میں اپنے مشن کے اختتام کے موقع پر عراق
مئی
پشاور: ورسک روڈ پر آئی ای ڈی دھماکا، بچوں سمیت 6 افراد زخمی، پولیس
🗓️ 5 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور کے ورسک روڈ پر آئی ای ڈی کے
دسمبر
اگر عمران خان کو دوبارہ مسلط کیا گیا تو پاکستان اور اداروں کو تباہ کردے گا
🗓️ 6 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو دوبارہ
اکتوبر
امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری شروع
🗓️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ کے بارڈر سیکیورٹی کے نئے سربراہ تھامس ہومن نے
جنوری
موجودہ الیکشن بے مقصد بن چکا جو ملک کو انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دیگا: شاہد خاقان
🗓️ 25 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ
جنوری