?️
سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کو اینڈرائیڈ اسمارٹ واچز میں متعارف کرادیا، اب تمام اینڈرائیڈ ویئر او ایس 3 اور اس سے جدید آپریٹنگ سسٹم رکھنے والی واچز پر ایپ کو استعمال کیا جا سکے گا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ٹیک کرنچ‘ کے مطابق واٹس ایپ کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کے بانی مارک زکربرگ نے 19 جولائی کو جاری بیان میں بتایا کہ اب میسیجنگ ایپلی کیشن کو اسمارٹ واچز پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔
کمپنی نے چند ماہ قبل اسمارٹ واچز پر واٹس ایپ کی آزمائش شروع کی تھی اور اب اسے عام کردیا گیا۔
اینڈرائیڈ کے او ایس تھری آپریٹنگ سسٹم والی واچز یا اس سے اپڈیٹ ورژن والی واچز کے صارفین اب اسمارٹ واچز یا موبائل کے پلے اسٹور سے واچز کی واٹس ایپ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرکے اسے استعمال کرسکیں گے۔
واچز میں بھی ڈیسک ٹاپ کی طرح واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے موبائل نمبر فراہم کرنا پڑے گا اور صارفین کو واچ اور موبائل پر 6 ہندسوں کا کوڈ موصول ہوگا، جسے داخل کرنے کے بعد وہ اپنے اکاؤنٹ پر رسائی حاصل کر سکیں گے۔
فیچر کے تحت اسمارٹ واچز میں انٹرنیٹ ڈیٹا ہونے کی صورت میں صارفین کو اپنے واٹس ایپ موبائل کی ضرورت نہیں پڑے گی، تاہم واچ کے انٹرنیٹ سے کنیکٹ نہ ہونے کی صورت میں انہیں موبائل فون کے قریب رہنا پڑے گا۔
اسمارٹ واچز کے ذریعے صارفین فون کال کرنے سمیت وہ تمام فیچرز استعمال کر سکیں گے جو ڈیسک ٹاپ ورژن کے صارفین استعمال کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر نئے فیچر کا اضافہ
اسمارٹ واچز صارفین واٹس ایپ پر وائس میسیج بھی بھیج سکیں گے اور ویڈیوز کو بھی دیکھ سکیں گے۔
البتہ فوری طور پر اسمارٹ واچز کے ذریعے صارفین واٹس ایپ اسٹیٹس اپڈیٹ نہیں کرسکیں گے۔
واٹس ایپ کی ایپلی کیشن کو اسمارٹ واچز کے لیے پیش کیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ اب اسمارٹ واچز بنانے والی کمپنیاں میسیجنگ ایپلی کیشن کو اپنا حصہ بنائیں گی اور بائی ڈیفالٹ ایپ کو واچز میں دیا جائے گا۔
دنیا بھر کے کروڑوں صارفین واٹس ایپ کو اسمارٹ واچز کے لیے پیش کیے جانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور اب تمام صارفین کا مطالبہ پورا کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: لیجئے واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا فیچر
واٹس ایپ کے متحرک صارفین کی مجموعی تعداد سوا دو ارب تک ہے، تاہم اسمارٹ واچز پر اتنے صارفین نہیں ہوں گے، کیوں کہ اسمارٹ واچز محدود افراد استعمال کرتے ہیں۔
گوگل، سام سنگ، ایپل، ہواوے اور شیاؤمی سمیت تقریبا تمام موبائلز بنانے والی اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیاں اسمارٹ واچز تیار کرتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
عدالت سے نواز شریف کو ضمانت نہیں ملی تو ہمیں انہیں گرفتار کرنا ہوگا، سرفراز بگٹی
?️ 26 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ
ستمبر
امیتابھ بچن بھارتی ٹیم کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے لگے
?️ 7 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی ٹیم کی جانب سے آئی سی سی مینز
نومبر
بائیڈن کو فلسطینی میں مرنے والوں کی تعداد پر بھروسہ نہیں
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کی امریکہ کی مالی،
اکتوبر
ایران کے اسرائیل پر حملے میں برطانیہ نے کیسے اسرائیل کی مدد کی؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: انگلینڈ نے وعدہ صادق-2 آپریشن کے دوران اسرائیل کو فراہم
اکتوبر
تین روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد افغان فوج کی بڑی کاروائی، سینکڑوں طالبان ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 18 مئی 2021کابل (سچ خبریں) عیدالفطر کے موقع پر ہونے والے سہ روزہ جنگ
مئی
یمن، مغربی دنیا اور اسرائیل کے لیے اندھی کھائی بن چکا ہے؛ برطانوی اسٹریٹیجک ادارے کا اعتراف
?️ 16 جولائی 2025 سچ خبریں:برطانوی اسٹریٹیجک کمپنی Azure Strategy نے یمن کو مغربی طاقتوں
جولائی
نیتن یاہو ایک نسل کش دیوانہ ہے :ترکی الفیصل
?️ 18 اگست 2025نیتن یاہو ایک نسل کش باگل ہے :ترکی الفیصل سعودی عرب کے
اگست
فلسطینیوں کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی فوجیوں نے الخلیل کے جنوب میں واقع گاؤں مسافریطا
اگست