?️
سچ خبریں: نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بورڈز کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق اے آئی سے حساس معلومات جیسا کہ کاروباری حکمت عملی یا ذاتی گفتگو لیک ہونے کا خدشہ ہے۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹس کا پیشہ ورانہ اور ذاتی کاموں میں استعمال بڑھ گیا ہے، اے آئی ٹولز پیداواری صلاحیت اور انگیج منٹ کے لیے جدید حل پیش کرتے ہیں جب کہ چیٹ جی پی ٹی اور دیگر چیٹ بورڈز حساس معلومات اسٹور کرتے ہیں۔
ایڈوائزری کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بورڈز کے ساتھ ڈیٹا ایکسپوزر کے خطرات بڑھ گئے ہیں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹس کے ساتھ بات چیت میں اکثر حساس معلومات شامل ہوتی ہیں، حساس معلومات جیسا کہ کاروباری حکمت عملی یا ذاتی گفتگو لیک ہونے کا خدشہ ہے۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ چیٹ جی پی ٹی کے استعمال سے سوشل انجینئرنگ حملوں سے پیدا ہونے والے خطرات بھی شامل ہیں، سائبر کرمنلز چیٹ بوٹ کی شکل میں فشنگ کی تکنیک بھی استعمال کرتے ہیں، ایسی تکنیک سے صارفین کو دھوکے سے خفیہ معلومات افشاں کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹس کے سائبر خطرات سے بچنے کے لیے مضبوط فریم ورک کی ضرورت ہے، صارفین اے آئی چیٹ بوٹس میں حساس ڈیٹا اندراج کرنے سے گریز کریں۔
نیشنل سرٹ کی جانب سے باقاعدگی سے سسٹم سیکیورٹی اسکین کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے، جبکہ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اے آئی چیٹ بوٹس کے استعمال کے دوران چیٹ سیونگ فیچرز غیر فعال کریں۔
ایڈوائزری میں مزید بتایا گیا کہ صارفین اے آئی چیٹ بوٹس کے استعمال کے دوران حساس معلومات پر مبنی گفتگو ڈیلیٹ کریں، ادارے مشکوک چیٹ بوٹ سرگرمیوں کو نوٹ کرنے کے لیے مانیٹرنگ ٹولز استعمال کریں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ یوکرینیوں کو کیا سمجھتا ہے؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں: 1994 سے 2005 تک یوکرین کے صدر لیونیڈ کچما کے
اگست
یورپ غیر معمولی مہنگائی میں گرفتار
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:یورپی ممالک کو افراط زر اور غیر معمولی مہنگائی کا سامنا
مئی
لاپیڈ نے سروے میں نیتن یاہو کو پیچھے چھوڑا
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں کیے گئے ایک سروے سے معلوم
اگست
حماس کے سینکڑوں گروہ جنگ کے لیے تیار ہیں:صہیونی میڈیا کا انکشاف
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی فوجی ریڈیو کے ایک صحافی نے انکشاف کیا ہے
مارچ
سوڈانی عوام پر کیا بیت رہی ہے؟
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان نے
اگست
مغربی کنارے اور ایران اسرائیل کے لیے سب سے بڑے چیلنج ہیں: عبرانی میڈیا
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار معاریو نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل
جنوری
زیلنسکی کی جنگی امداد میں کمی پر انگلینڈ پر تنقید
?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے برطانوی حکومت کو ملک
اگست
صیہونی جنرل کا اپنی فوج کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ریزرو چیف نے غزہ کی حالیہ جنگ میں
مئی