صیہونیوں کو مصر کی عسکری طاقت میں اضافے پر تشویش

صیہونیوں کو مصر کی عسکری طاقت میں اضافے پر تشویش

🗓️

سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سیکیورٹی حلقوں نے مصر کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت اور ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انٹر ریجنل اخبار رأی الیوم کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ مصر بڑے پیمانے پر عسکری اخراجات کر رہا ہے اور اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصریوں کے لیے نیتن یاہو کا پیغام

ان حلقوں نے تل ابیب پر زور دیا ہے کہ وہ قاہرہ کے ان اقدامات کو مثبت نظر سے نہ دیکھے،رپورٹ کے مطابق، ان حلقوں نے مصر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے۔

صیہونی حکومت کے سابق سفیر دیوید گوفرین نے کہا کہ مصر نے اپنی بڑی تعداد میں افواج کو صحرائے سینا میں تعینات کیا ہے، جو کہ تل ابیب کے ساتھ سابقہ معاہدوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصر اپنی خراب اقتصادی صورتحال کے باوجود عسکری صلاحیتوں کو بڑھانے پر خطیر رقم خرچ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل شام اور مصر سمیت دیگر علاقوں پر قبضے کے خواب دیکھ رہا ہے:عبدالملک الحوثی

گوفرین نے اعتراف کیا کہ مصری عوام صہیونی ریاست کو ایک قابض حکومت کے طور پر دیکھتے ہیں اور اسے اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

یمنی کب تک فلسیطنیوں کا ساتھ دے سکتے ہیں؟

🗓️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسے

مغربی کنارے کے خلاف صہیونی حملوں میں شدت

🗓️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:   فلسطینی استقامت کاروں نے ہفتے کی صبح نابلس شہر کے

پاکستان نےبھارت کے جھوٹے دعوے مسترد کر دئے

🗓️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) دفترخارجہ نے بھارت کی وزارت امور خارجہ کے ترجمان

سعودی عرب اور امارات کی چین وابستگی کی وجوہات

🗓️ 4 اگست 2023سچ خبریں:خلیج فارس میں چین کی موجودگی اور سرمایہ کاری، مشترکہ کاروباروں

تیونس کی 12 اہم شخصیات کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری

🗓️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:تیونس کے انسداد دہشت گردی کے دائرہ اختیار کے پہلے جج

سری لنکا میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ

🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں:سری لنکا کی معاشی بدحالی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر

اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے:چیئرمین سینیٹ

🗓️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی چیئرمین سینیٹ نے عرب پارلیمنٹ کے اسپیکرکے ساتھ ملاقات

میں انتقام کی سیاست کرنے والا بندہ نہیں، نواز شریف

🗓️ 9 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے