?️
سچ خبریں:امریکی چینل CNN کی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ کے تل السلطان علاقے میں امدادی اشیاء لینے والے فلسطینیوں پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید و زخمی ہوئے۔ یہ جرم تصویری شواہد کے ساتھ منظر عام پر آیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے CNN نے اسرائیلی جارحیت کے ایک اہم انکشاف کیا ہے،اس کی میدانی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ کے مغربی علاقے رفح کے مقام تل السلطان میں ان فلسطینیوں پر براہِ راست فائرنگ کی جو انسانی امداد وصول کرنے کے لیے وہاں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:300 برطانوی شخصیات نے غزہ کی نسل کشی میں ملوث ہونے کے خاتمے کا مطالبہ کیا
رپورٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ اس مسلح حملے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے،CNN نے موقع کی ویڈیوز اور تصاویر کی بنیاد پر یہ رپورٹ مرتب کی ہے، جو اس بات کی گواہی دیتی ہیں کہ اسرائیلی افواج نے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ٹینکوں نے بھی فلسطینی شہریوں پر شیلنگ کی،یہ تمام واقعات اس وقت پیش آئے جب مقامی فلسطینی باشندے خوراک، ادویات اور دیگر انسانی امداد حاصل کرنے کے لیے تل السلطان کے مقام پر موجود تھے،یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ صیہونی فوج نے امدادی اشیاء کے حصول کے لیے جمع ہونے والے شہریوں پر فائرنگ یا بمباری کی ہو۔
مزید پڑھیں:غزہ میں نسل کشی 600 دن تک پہنچ چکی ہے۔ یہ اب 6 دن کی جنگ نہیں رہی
اس سے قبل بھی متعدد بار فلسطینیوں کے امدادی مراکز اور قافلوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل اسرائیل پر تنقید کر رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا 75 فیصد غزہ پر قبضے کا منصوبہ
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے 75 فیصد
مئی
نواز، شہباز شریف لندن میں بیٹھ کر عدلیہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں، چوہدری پرویز الہٰی
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا
مئی
ٹیکس ہدف میں ناکامی: ایف بی آر میں ایک بار پھر تقرر و تبادلے
?️ 3 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے
جنوری
ایرانی میزائل کہاں کہاں لگے؟
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب
اکتوبر
خطہ میں تکفیری دہشتگردی کو پھر سے سر نہیں اٹھانے دیں گے: ایران
?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:ایرانی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہاکہ ایران اور
فروری
اردگان کی سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر رضامندی کے پس پردہ حقائق
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:سیمور ہرش کی رپورٹ کی مطابق جو بائیڈن نے رجب طیب
جولائی
الجزیرہ کے رپورٹر کو امریکی پیسوں میں قتل کیا گیا: امریکی قانون ساز
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کرٹز نے جمعہ
مئی
ریڈٹ کے شریک بانی بھی ٹک ٹاک خریداری کی دوڑ میں شامل
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: سوشل نیوز شیئرنگ ویب سائٹ ریڈٹ کے شریک بانی الیکسس
مارچ