?️
سچ خبریں:باربارا ووڈوارڈ ، اقوام متحدہ میں برطانیہ کی سفیر، ممکنہ طور پر پہلی خاتون سربراہ MI6 بننے جا رہی ہیں۔ چین سے قریبی تعلقات کی وجہ سے انہیں باربارای پکن کہا جاتا ہے،ان کے تقرر کا حتمی فیصلہ برطانوی وزیر اعظم کریں گے۔
ایندیپینڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی خفیہ ادارے MI6 کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو سربراہ بنانے کا امکان ہے، رپورٹس کے مطابق، اقوام متحدہ میں برطانیہ کی سفیر باربارا وودوارد اس اہم ترین جاسوسی ادارے کی نئی سربراہ کے طور پر منتخب ہو سکتی ہیں۔
باربارا ووڈوارڈ 1994 میں برطانوی وزارتِ خارجہ میں شامل ہوئیں اور کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں؛2015 تا 2020 چین میں برطانوی سفیر،سابقہ ڈائریکٹر، برطانیہ کا بارڈر ایجنسی کا بین الاقوامی شعبہ، حالیہ سفیر، اقوام متحدہ میں برطانیہ کی مستقل نمائندہ
اگرچہ وودوارد کا پس منظر خالص انٹیلیجنس سے متعلق نہیں، لیکن سندی ٹائمز کے مطابق وہ گزشتہ ہفتے اس اہم عہدے کے لیے ہونے والے انٹرویوز میں شامل تین خواتین میں نمایاں تھیں۔
چین میں سفارتی خدمات کے دوران وودوارد پر تنقید کی گئی کہ انہوں نے،چینی حکومت پر سخت مؤقف اختیار نہیں کیا،ایغور مسلمانوں کے خلاف مبینہ مظالم پر برطانوی پارلیمنٹیرینز کی حمایت میں مضبوط بیانیہ اختیار نہیں کیا
اسی نرمی اور محتاط رویے کے باعث چینی میڈیا اور بعض مبصرین نے انہیں باربارای پکن کا لقب دیا۔
بعد ازاں چین کے اخبار گلوبل ٹائمز سے گفتگو میں انہوں نے یہ متنازع جملہ بھی کہا کہ تائیوان کبھی بھی آزاد نہیں ہوگا۔
سر ریچارد مور، جو گزشتہ پانچ برسوں سے MI6 کے سربراہ ہیں اور ماضی میں پاکستان، ترکی، ویتنام اور ملائیشیا میں خفیہ طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، رواں سال کے اختتام پر ریٹائر ہو رہے ہیں۔
ووڈوارڈ کی تقرری کا حتمی فیصلہ موجودہ برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر کریں گے۔ اگر ان کا تقرر منظور ہوتا ہے تو وہ نہ صرف MI6 کی پہلی خاتون سربراہ ہوں گی بلکہ خفیہ ایجنسی کے نئے سیاسی اور سفارتی رجحانات کی عکاسی بھی کریں گی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
فلسطین کے لیے جنرل سلیمانی کی گراں قدر خدمات؛ماسکو یونیورسٹی کے پروفیسر کی زبانی
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: ماسکو یونیورسٹی کے پروفیسر نے مزاحمت کے محور کو مضبوط
جنوری
وزیر خزانہ کا ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے متعلق اعلامیہ
?️ 25 فروری 2021ویب ڈیسک (سچ خبریں) وزیر خزانہ نے پیرس میں ایف اے ٹی
فروری
عالمی کپ میں فلسطین کا پرچم صہیونیوں کے لیے وبال جان
?️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:عالمی کپ میں خاص طور پر مراکش کی قومی ٹیم کی
دسمبر
امریکہ نے معلوماتی جنگ شروع کر دی ہے: روسی اہلکار
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا ہے
فروری
قدس کے دو آپریشن مکانات کی تباہی اور بستیوں کی توسیع کے جواب میں: فلسطینی گروپ
?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی استقامتی گروپ نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی مخالف کارروائیوں
فروری
فیس بک اور انسٹاگرام پر نابالغ افراد کے تحفظ کے فیچرز متعارف
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک
جنوری
ہمیں بینچ ہی قبول نہیں تو اس کا فیصلہ کیسے قبول ہوگا، نواز شریف
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے خیبر پختونخوا
اپریل
غزہ میں بھوک سے مرنے والوں کی ہولناک صورتحال
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قبضہ کاروں کی جانب سے
مئی