?️
سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو فون پر خبردار کیا کہ لبنان میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے وہ خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
صہیونی اخبار یدیعوت آحارونٹ کی رپورٹ کے مطابق میکرون نے لبنان میں بڑھتی ہوئی صہیونی جارحیت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں، جواب میں نیتن یاہو نے کہا کہ دباؤ حزب اللہ پر ہونا چاہیے نہ کہ اسرائیل پر۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کو خطے کی سلامتی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں
گزشتہ روز لبنان میں پیجرز کے دھماکوں کے بعد، صہیونی ریاست نے جنوبی لبنان پر میزائل حملہ کیا، جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر ابراہیم عقیل اور 15 دیگر افراد شہید ہو گئے۔
حزب اللہ نے اپنے ایک سرکاری بیان میں ابراہیم عقیل کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے عظیم کمانڈر ابراہیم عقیل نے ایک بھرپور زندگی کے بعد شہادت کا درجہ پایا، ان کی زندگی جہد و قربانی سے بھری ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: خطہ میں جنگ کو بڑھاوا دینے میں اسرائیل کے ساتھ برطانیہ کی ملی بھگت کے ہوشربا حقائق
بیان میں مزید کہا گیا کہ بیت المقدس ہمیشہ ان کے دل اور ذہن میں رہا اور مسجد الاقصیٰ میں نماز پڑھنا ان کی دیرینہ خواہش تھی۔ اسلامی مزاحمتی تحریک نے فخر کے ساتھ اپنے ایک عظیم رہنما کو بیت المقدس کی راہ میں قربان کیا ہے اور ان کی پاکیزہ روح کے ساتھ وعدہ کرتی ہے کہ یہ جدوجہد فتح تک جاری رہے گی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی سفیر کی لندن میں بھی خیر نہیں، وجہ؟
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: ہزاروں برطانوی شہریوں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے جس
جنوری
قید ہونے سے لے کر قرآن کو جلانے تک
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی میڈیا نے سویڈن میں قرآن کو جلانے والے سلوان مومیکا
جولائی
اماراتی شہری کی صیہونی فٹ بال کلب کی خریداری
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ہاپول تل ابیب
جولائی
نیٹو دنیا میں عدم استحکام کے لیے مغرب کا آلہ کار
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:شام اور روس کے صدور نے ٹیلی فون پر گفتگو میں
فروری
فلسطین سے متعلق مواد دکھانے پرامریکی سیاستدانوں کا ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینیوں اور حماس سے متعلق مواد کی تشہیر پر متعدد
نومبر
فلسطینی کیوں حق پر ہیں؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: ازخان کہتے ہیں کہ صیہونی حکومت نے دہائیوں کے دوران
اکتوبر
امریکی فوج کی حالت؛امریکی میگزین کی رپورٹ
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: ہل میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
اگست
سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی کا بل قانون بن گیا
?️ 29 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی
مئی