سچ خبریں: ایک امریکی چینل نے غزہ میں ایک اسکول پر اسرائیلی حملے میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال کا اعتراف کیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی چینل سی این این نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی پر اپنے مجرمانہ حملوں میں امریکی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے قتل عام میں امریکی ہتھیاروں کا کردار اور وائٹ ہاؤس
اس چینل نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے مرکز میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول پر بمباری کے لیے امریکی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران غزہ پٹی پر حملے کے آغاز سے اب تک کئی بار امریکہ سے فوجی ہتھیار حاصل کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: رفح میں خوفناک صیہونی جاحیت میں امریکہ کا کیا کردار ہے؟
صیہونیوں نے ان امریکی ہتھیاروں کا استعمال خاص طور پر غزہ پٹی پر اپنے مختلف حملوں اور اس مظلوم علاقے کے باشندوں کی بے مثال قتل و غارت میں کیا ہے۔