?️
سچ خبریں:تازہ ترین سی این این سروے کے مطابق 59 فیصد امریکیوں کا ماننا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیز نے امریکی معیشت کو خراب کیا ہے۔ 69 فیصد شہری آئندہ سال معاشی بحران کے امکان کو ممکن سمجھتے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں کیے گئے تازہ ترین سی این این سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اکثریتی امریکی عوام، ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو ملک میں جاری معاشی ابتری کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی معیشت کے بارے میں بلومبرگ کا انتباہ
سی این این کی جانب سے شائع کردہ نتائج کے مطابق، ۵۹ فیصد امریکیوں نے کہا کہ ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیاں معیشت کی بگڑتی صورتحال کا سبب بنی ہیں۔
اسی سروے میں، 69 فیصد شرکاء نے یہ امکان ظاہر کیا کہ آئندہ سال امریکہ میں کساد بازاری (رکود اقتصادی) واقع ہو سکتی ہے۔ ان میں سے 32 فیصد نے اسے بہت زیادہ ممکن قرار دیا۔
یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کے ۱۰۰ دن مکمل ہونے پر ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے سابقہ تمام حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ:
> ہم نے بہترین اور سب سے زیادہ وفادار امریکیوں کو حکومت میں شامل کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ ٹیم ملک کو ایک ‘سنہری دور’ میں داخل کرنے میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔
اس کے ساتھ ہی، وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا کہ:
ٹرمپ نے اپنی صدارت کے ابتدائی 100 دنوں میں 5.3 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری امریکہ میں لائی اور 451 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کی ہیں۔
تاہم، سروے کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ امریکی عوام کی بڑی تعداد ٹرمپ کی اقتصادی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے اور موجودہ پالیسیوں کو معیشت کے بحران کی اہم وجہ سمجھتی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
سیف علی خان پر چاقو حملے میں گرفتار ملزم کا بنگلہ دیشی شہری ہونے کا شبہ
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: بھارتی پولیس نے بولی وڈ کے معروف اداکار سیف علی
جنوری
حاجیوں کی خدمت کے لیے 22000 افراد کی بھرتی
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:مکہ مکرمہ کی مونسپلٹی کے ترجمان نے اس سال حج کے
مئی
اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے سوکوترا میں نیا فوجی اڈہ تعمیر کیا
?️ 17 جنوری 2022سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات
جنوری
جو بھی آگ سے کھیلے گا وہ جل جائے گا
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو اپنے چینی ہم
جولائی
الاقصیٰ طوفان کے بعد امریکہ کی مداخلت نے اسرائیل کو بچایا
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق کی سید الشہداء بریگیڈز کے سیکرٹری جنرل ابو علاء
ستمبر
راولا کوٹ:مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق
?️ 3 نومبر 2021راولا کوٹ (سچ خبریں) آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں مسافر
نومبر
سابق صیہونی وزیر جنگ بھی نیتن یاہو کے خلاف؛اہم بیان
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے اس حکومت کے
جولائی
انٹرپول کا یوکرین سے اسلحہ اسمگلنگ کے سیلاب کا انتباہ
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:انٹرپول کے سکریٹری جنرل نے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے
جون