سچ خبریں:امریکی صدر کا بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر آنے والے انتخابات میں ٹرمپ جیت جاتے ہیں تو انہیںسیاسی طور پر محصور کرنا ہوگا۔
یاہو نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن نے انتخابی مہم کے دوران تقریر میں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حوالے سے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرمپ دوبارہ انتخابات جیتتے ہیں، تو انہیں سیاسی طور پر محصور کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بائیڈن اور ٹرمپ کا دوبارہ میچ؛ کیا فاتح پہلے ہی معلوم ہے؟
نیو ہیمپشائر میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک انتخابی مہم کے دوران بائیڈن سے جب پوچھا گیا کہ اگر ٹرمپ جیت جاتے ہیں تو کیا ہوگا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں انہیں سیاسی طور پر قید کرنا ہوگا۔
بائیڈن نے مزید کہا کہ 5 نومبر کے امریکی صدارتی انتخابات میں امریکی جمہوریت کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور عوام کو سوچنا ہوگا کہ اگر ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو ملک کا کیا ہوگا۔
بائیڈن نے ٹرمپ کے بارے میں کہا کہ وہ پوری وزارت تعلیم کو ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں اور وہ تمام سرکاری ملازمین کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
بائیڈن نے مزید کہا کہ میں نے پانچ سال پہلے بھی کہا تھا کہ ہمیں ٹرمپ کو قید کرنا ہوگا، ہمیں انہیں سیاسی طور پر قید کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: بائیڈن اور ٹرمپ صدر بننے کے اہل نہیں ہیں: امریکی عوام
بائیڈن نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس حق ہے کہ جسے وہ اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں، اسے ختم کر دیں۔