🗓️
سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے قلب پر میزائل حملوں کے حوالے سے صہیونی ذرائع ابلاغ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عبری ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے حملے ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں بلکہ یمن نے تل ابیب کو ایک نہیں بلکہ مزید حیرت انگیز حملوں کی دھمکی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی میزائل کتنی دیر میں نشانے تک پہنچ جاتے ہیں؟ امریکی کمانڈر کی زبانی
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمنی میزائل کو روکنے کے لیے متعدد میزائل داغے گئے مگر وہ اس کو ناکام کرنے میں ناکام رہے۔
اسرائیلی چینل 12 نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ میزائل، جو اسرائیل کے مرکز میں جا کر لگا، کس طرح یمنی حدود سے اتنی طویل مسافت طے کر کے اسرائیلی دفاعی نظام کی نگاہ سے اوجھل رہا۔
مقبوضہ فلسطین میں ستارہ سرخ داؤد کے ادارے نے پانچ صہیونی باشندوں کے پناہ گاہوں کی جانب بھاگتے ہوئے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
عبری ذرائع ابلاغ نے مزید بتایا کہ یمنی میزائل اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام اور کئی عرب ممالک کی فضائی حدود کو عبور کرتے ہوئے اپنے ہدف تک پہنچا۔
مزید پڑھیں: یمنی ڈرونز اور انہیں گرانے والے امریکی میزائلوں کی قیمت
واضح رہے کہ آج بروز اتوار، عبری ذرائع نے اطلاع دی کہ یمن کی جانب سے ایک یا زیادہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل مقبوضہ فلسطین کے مرکزی علاقوں کی طرف داغے گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
استنبول میں اردوغان کے ہزاروں مخالفین کا مظاہرہ
🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں: ترکی کے شہر استنبول میں ہفتہ کے روز ہزاروں افراد
مئی
مشرقی افغانستان میں ڈرون حملہ
🗓️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ایک ڈرون نے مشرقی افغان
دسمبر
صحافی پر حملے کے بعد وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا
🗓️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دورانشیخ رشید نے
جون
ممنوعہ فنڈنگ کیس پر مشاورت جاری ہے اور ایک دو روز میں اس کا فیصلہ ہوجائے گا:خواجہ سعد رفیق
🗓️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے
اگست
مقبوضہ کشمیر میں روہنگیا مسلمانوں کی گرفتاریاں، پناہ گزینوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا
🗓️ 11 مارچ 2021جموں (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف
مارچ
برطانوی ملکہ کے شوہر شہزادہ فلپس کی آخری رسومات ادا، ملک بھر میں توپوں کی سلامی دی گئی
🗓️ 10 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی ملکہ کے شوہر شہزادہ فلپس کی آخری رسومات
اپریل
غزہ میں جنگ کے بعد دوسرا دن؛حماس کی فتح کا جشن اور اسرائیل کی ناکامی
🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے بعد القسام بریگیڈز کے نقاب پوش
جنوری
وزیرِ تعلیم کورونا وائرس میں مبتلاہو گئے
🗓️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس میں مبتلا
مئی