نیتن یاہو کو ٹرمپ سے کیسی باتیں سننے کو ملیں

نیتن یاہو کو ٹرمپ سے کیسی باتیں سننے کو ملیں

?️

سچ خبریں:صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے امریکہ کے دورے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے حاشیے تجزیہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق تجزیہ کاروں اور مطلع ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں کچھ ایسی باتیں سنیں جو انہیں ناگوار گزریں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام

انہوں نے زور دیا کہ نیتن یاہو کو غزہ کی جنگ بند کرنے، ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاملات پر مذاکرات اور شام و ترکی کے معاملے پر واشنگٹن کے موقف جیسے موضوعات پر گفتگو سننی پڑی۔

تجزیہ کاروں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کی گزشتہ روز کی ملاقات فروری میں ہونے والی ان کی پچھلی ملاقات سے یکسر مختلف تھی۔

امریکی سابق سفارتکار تھامس وارک نے اس بارے میں کہا کہ ٹرمپ نے شام کے معاملے پر نیتن یاہو کے ہاتھوں پانی پھیر دیا۔ نیتن یاہو کے مشیروں نے شام کے خلاف امریکی جارحانہ اقدامات کو تیز کرنے کی کوشش کی لیکن ٹرمپ نے اس کی مخالفت کی۔

مزید پڑھیں:غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ صہیونی ریاست کی سیاسی بحرانوں سے فرار اور امریکہ کی پشت پناہی

امریکی صدر نے نیتن یاہو سے ترکی کے حوالے سے بھی کہا: میرے اور اردوگان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ وہ مجھے پسند کرتے ہیں اور میں انہیں،اگر تمہیں ترکی کے صدر سے کوئی مسئلہ ہے تو تمہیں اسے حل کرنا چاہیے اور معقول رویہ اپنانا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

نواز شریف کو عزت سے واپس لائیں گے: شہزاد اکبر

?️ 14 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر

اٹلی میں نیٹو کے خلاف عوامی مظاہرے

?️ 22 مئی 2022اٹلی کے دار الحکومت روم میں اس ملک کے شہریوں نے وسیع

تین برسوں میں تعلیمی اداروں پر ایک ہزار سے زائد حملے ہوئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

?️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے

ہم جنگیں شروع کرتے جائیں تم روکتے جاؤ؛ امریکی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ سے خطاب! 

?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک حیرت انگیز بیان

دنیا کہاں جا رہی ہے؟

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا خیال ہے کہ موجودہ مرحلے پر

ٹرمپ پر مقدمہ دائر،جج نے کی ٹرمپ کی درخواست مسترد

?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:جج نے ٹرمپ کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات پر

یوکرین کے شہر لوہانسک میں خوفناک دھماکے

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:   پہلا زور دار دھماکا جمعہ کی رات لوہانسک کے مضافات

ماضی میں حکمرانوں کی ترجیح عوام نہیں ڈالرز تھے

?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے