سچ خبریں: صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ریزرو افسران کا ماننا ہے کہ غزہ کی جنگی مہم میں کوئی واضح مقصد اور منصوبہ نہیں ہے۔
صیہونی نیوز ایجسنی واللا نے ہفتہ کی رات ایک رپورٹ میں لکھا کہ اسرائیلی فوج کے ریزرو افسران کا ماننا ہے کہ غزہ کی جنگی مہم میں کوئی واضح مقصد اور منصوبہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فورسز کا ایک بڑا گروپ غزہ کے اندر لڑنے کے لیے تیار نہیں
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق واللا نے مزید کہا کہ آٹھ اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی سیاسی رہنماؤں کے خلاف ریزرو فوجی افسران میں شدید تنقید پیدا ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، رفح میں صیہونی مہم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، صیہونی متعدد حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ مہم کسی اور طریقے سے انجام دینی چاہیے تھی۔
دو اسرائیلی عہدیداروں نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ صیہونی فوج کے خلاف ہونے والے حالیہ کے دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مرنے والوں کی شناخت کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
صیہونی حکومت کے میڈیا نے ہفتہ کو رپورٹ دی کہ غزہ میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں 8 صیہونی فوجی ہلاک ہو گئے۔
علاوہ ازیں، حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز کے نصب کردہ ایک دھماکے میں رفح میں 8 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ، مزاحمتی قوتوں کے ایک اور حملے میں اسرائیل کے دو اور فوجی ایک اور بکتر بند گاڑی میں مارے گئے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ سینئر صیہونی جرنیلوں کے لیے گلے کی ہڈی
اس کے علاوہ، ایک اور اسرائیلی فوجی یائیر رویٹمان جو کہ جفعاتی بریگیڈ سے تھا، ہفتہ کی رات رفح میں گزشتہ چند دنوں کے جھڑپوں میں زخمی ہونے کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا۔