سچ خبریں:ترکی کے خبری ذرائع نے امریکی وزیر خارجہ کے قریبی دورے کی اطلاع دی ہے۔
ایک ترک عہدیدار نے اس حوالے سے روئٹرز کو بتایا کہ انٹونی بلنکن جمعہ کے روز انقرہ پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ ترکی کا دوست ہے یا دشمن؟
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، بلنکن اس دوران ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات اور بات چیت کریں گے۔
مزید پڑھیں: کیا امریکہ ترکی کو F-16 لڑاکا طیارے فروخت کرے گا؟
اگرچہ ابھی تک خبری ذرائع نے اس دورے کا اصلی مقصد نہیں بتایا، تاہم یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دورہ حالیہ دنوں میں شام میں پیش آنے والی تیز رفتار صورتحال سے متعلق ہو سکتا ہے۔