اقوام متحدہ کے نمائندے کی انصاراللہ کے سربراہ کے ساتھ اہم ملاقات، عبدالمالک الحوثی کی اقوام متحدہ پر شدید تنقید

اقوام متحدہ کے نمائندے کی انصاراللہ کے سربراہ کے ساتھ اہم ملاقات، عبدالمالک الحوثی کی اقوام متحدہ پر شدید تنقید

?️

صنعا (سچ خبریں)  اقوام متحدہ کے نمائندے مارٹن گریفٹس کی انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی جس میں عبدالمالک الحوثی نے اقوام متحدہ کے کردار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو یمن میں ہونے والے انسانی المیئے کی کوئی پرواہ نہیں وہ تو صرف سعودی اتحاد کو بچانے کی کوشش کررہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی نے اقوام متحدہ کے نمائندے مارٹن گریفٹس کے ساتھ ملاقات میں یمن میں جاری انسانی المیئے کو فوجی یا سیاسی معاملات سے جوڑے جانے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

انصاراللہ کے سربراہ کے ساتھ اقوام متحدہ کے نمائندے کی ملاقات سے متعلق زيادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے تاہم بتایا جاتا ہے کہ سید عبدالمالک الحوثی نے اس ملاقات یمن میں انسانی المیئے سے متعلق معاملات میں اقوام متحدہ کے کردار بھی تنقید کی ہے۔

دوسری جانب یمن کے حالات پر نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے مشن کو یمن کے انسانی المیئے سے سعودی اتحاد کی نجات کی فکر ہے کیونکہ مارب کی جنگ اور سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمن کے ڈرون اور ميزائیلی حملوں کے تعلق سے سعودی اتحاد کو سیاسی فوجی اور معاشی اعتبار سے بہت زيادہ ہزیمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ قوام متحدہ میں یمن کے امور کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفٹس نے گزشتہ ہفتے ریاض میں موجود یمن کی مستعفی حکومت اور سعودی عرب کے حکام کے علاوہ مسقط میں یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے اعلی مذاکرات کار محمد عبد السلام سے بھی ملاقات کی تھی۔

مشہور خبریں۔

ناروے کی صہیونی حکومت کے ساتھ اقتصادی تعاون میں کمی

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: ناروے کے وزیر خزانہ نے زور دے کر کہا ہے

موجودہ دور کے ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کا متحد ہونا ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل

?️ 2 اگست 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ

ہم نے صیہونی حکومت کی گہرائی کو نشانہ بنایا: حماس

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:اسماعیل رضوان نے جو حماس کے رہنماوں میں سے ایک ہے،

صیہونیوں کے جبر کے خلاف فلسطینیوں کا اقوام متحدہ کو احتجاجی خط

?️ 15 جنوری 2022سچ خبریں:   فلسطینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کے

ترجمان پنجاب حکومت کی شریف خاندان پر شدید تنقید

?️ 30 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیرِ جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض

مسجد اقصی کو بچانے کی دعوت

?️ 5 مئی 2021سچ خبریں:قدس بین الاقوامی فاؤنڈیشن نے صیہونی آباد کاروں کے ہاتھوں مسجد

وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی کے بعد صوبائی وزیر حسنین بہادر مستعفی

?️ 18 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے ساتھ تلخ کلامی کے

لوگ ہماری حکومت کی مشکلات کو سمجھتے ہیں: شبلی فراز

?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے لیگی رہنماؤں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے