?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل برائے انسانی امداد نے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی حکومت کو بطور قابض قوت غزہ کی پٹی میں امداد پہنچانے کا پابند ہونا چاہیے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل برائے انسانی امداد مارٹن گریفتھس نے کہا کہ غزہ کو فوری امداد پہنچانے کے لیے منعقد ہونے والی کانفرنس کا پیغام یہ ہے کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت امداد غزہ پہنچنا ضروری ہے۔
گریفتھس نے مزید کہا کہ بہت سے ممالک اور تنظیموں نے بحیرہ مردار کانفرنس کو خطوط ارسال کیے ہیں جن میں غزہ میں انسانی قوانین کے احترام کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی یہ حالت کیوں ہے؟عالمی چرچ کونسل کی زبانی
اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل برائے انسانی امداد نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں قحط کو روکنے کے لیے گزرگاہیں کھولنی چاہیے۔
گریفتھس نے صہیونی فوج کی حالیہ کاروائی اور النصیرات کیمپ میں چار صہیونی قیدیوں کی رہائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ قیدیوں کی نجات کے آپریشن میں ملوث افراد نے امدادی اہلکاروں کا لباس پہن رکھا تھا، تو یہ امدادی کاروائیوں کے لیے نقصان دہ ہوگا۔
اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل برائے انسانی امداد نے مزید کہا کہ اسرائیل کو بطور قابض قوت غزہ کی پٹی میں امداد پہنچانے کا پابند ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوٹرش نے بھی کہا تھا کہ غزہ میں قتل عام کی رفتار اور وسعت ناقابل تصور ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں قتل عام کی رفتار اور وسعت ان تمام سالوں کے دوران سکریٹری جنرل کے طور پر میرے تجربات سے کہیں زیادہ ہے، اسرائیلی فوجی حملے کے نتیجے میں کم از کم 1.7 ملین افراد، یعنی غزہ کی 75 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔
گوٹرش نے مزید کہا کہ کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں، حالات انتہائی خراب ہیں اور صحت عامہ کا نظام بحران سے بھی بدتر ہے، غزہ کے ہسپتال تباہ ہو چکے ہیں اور طبی سامان اور ایندھن یا تو بہت کم ہیں یا موجود ہی نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ جاری رہے گی، چاہے امریکہ کچھ بھی کہے!:صیہونی مذاکرات کار
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں ایک ملین سے زیادہ فلسطینیوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے اور وہ شدید بھوک کا سامنا کر رہے ہیں، 50000 سے زیادہ بچے شدید غذائی قلت کی وجہ سے علاج کے محتاج ہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم عمران خان آج تاجک صدر سے ملاقات کریں گے
?️ 17 ستمبر 2021دوشنبے (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج تاجکستان کے صدر امام علی
ستمبر
سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن کب ہوگا؟
?️ 5 اپریل 2024سچ خبریں: سال 2024 کا پہلا سورج گرہن چار دن بعد 8
اپریل
نامعلوم ڈرون کی وجہ سے صیہونی ہوائی اڈے کی سرگرمیوں میں خلل
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ریاست کے بین
اگست
یمن میں اقوام متحدہ کے 5 ملازمین رہا
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اعلان کیا کہ
اگست
عمران خان استعفی نہیں دیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے: اپوزیشن
?️ 22 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} حکمران جماعت پی ٹی آئی کے راہنما اور ملک
فروری
فرانسیسی سفیر کے خلاف قرارداد پر اسپیکر کا رد عمل سامنے آ گیا
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فرانسیسی سفیر کے
اپریل
ٹرمپ کو نااہل قرار دینے والے ججوں کو خطرہ؛ ایف بی آئی کی تحقیقات
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ریاست کولوراڈو میں حکام ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار
دسمبر
عبرانی میڈیا: اسرائیل اب بھی غزہ میں "کنفیوز” ہے
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا کے مطابق؛ اسرائیل نے ظاہر کیا ہے کہ
جولائی