?️
سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ ایک دو راہےپر پہنچ چکی ہے،روس نے 2 جون کو انقرہ میں مذاکرات جاری رکھنے کی آمادگی ظاہر کی ہے، جبکہ ترکی مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ اب ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلے پر پہنچ چکی ہے،یہ بات انہوں نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے دورے کے دوران کہی۔
یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون کی نظر میں یوکرین کی جنگ کیسے ختم ہوگی؟
فیدان نے مزید کہا کہ ہم یوکرین جنگ کے سلسلے میں ایک حیاتی دو راہے پر کھڑے ہیں،انہوں نے یاد دلایا کہ 16 مئی کو استنبول میں ہونے والی بات چیت بحران کے سفارتی حل کے لیے ایک نئی شروعات تھی، اور ترکی اس عمل کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ استنبول میں شروع ہونے والا عمل جاری رہے اور ہم مذاکرات کے نئے دور کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔
ترک وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ روس نے ہمیں مطلع کیا ہے کہ وہ 2 جون کو انقرہ میں مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہے، اور اس سلسلے میں ہم یوکرین سے بات چیت کر رہے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کے یوکرین سے متعلق خصوصی ایلچی نے بھی روس کی سلامتی سے متعلق خدشات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا
روس کی جانب سے نیٹو کے مشرقی بازو میں توسیع پر تشویش ایک قدرتی امر ہے۔
امریکی اہلکار نے کیف حکومت کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ ایسے بیانات سے گریز کرے جن سے یہ تاثر ملے کہ وہ روس کے ساتھ امن مذاکرات میں شرکت سے انکار کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: یوکرین میں جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیئے: جرمن
یہ تمام بیانات اس وقت سامنے آ رہے ہیں جب یوکرین جنگ میں شدت اور پیچیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور سفارتی کوششوں کو ایک نئے موڑ پر لانے کے لیے ترک حکومت ایک بار پھر متحرک نظر آتی ہے۔
مشہور خبریں۔
ریسکیو ٹیم نے انسانی ہمدردی کی روشن مثال قائم کردی
?️ 18 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بارش
جولائی
الاقصیٰ طوفان کی وجہ سے 46 ہزار صہیونی کمپنیاں بند
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کے
جولائی
پاکستان میں قومی سلامتی سےمتعلق پہلی بارجامع پالیسی تیارکی گئی ہے
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان
جنوری
کوئٹہ: ایف سی کے قافلے کےقریب بم دھماکا، ایک اہلکار سمیت 10 افراد زخمی
?️ 28 فروری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ میں جان محمد روڈ پر بم دھماکے میں
فروری
عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی فوج نے اس ملک کے صوبہ نینوا میں داعش کے
جولائی
خیبر شکن کا نام بالکل صحیح تھا : عطوان
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں: اپنے تازہ ترین تجزیے میں، لندن سے شائع ہونے والے
فروری
59 فیصد فرانسیسی لوگ نہیں چاہتے کہ میکرون صدراتی انتخابات میں حصہ نہ لیں
?️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:فرانس میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے مطابق صرف 32
ستمبر
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی
?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 31 دسمبر
دسمبر