نتن یاہو کے خفیہ دورۂ ابوظبی کی اطلاعات لیک ہونے پر متحدہ عرب امارات برہم

ابوظبی

?️

سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق بنیامین نتن یاہو کے خفیہ دورۂ ابوظبی کی تفصیلات منظرعام پر آنے کے بعد متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو سخت احتجاجی پیغام بھیجا ہے۔

صیہونی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے خفیہ دورۂ ابوظبی کی اطلاعات منظرعام پر آنے کے بعد متحدہ عرب امارات نے شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

المیادین کے مطابق صیہونی چینل i24 نے رپورٹ دی ہے کہ اماراتی حکام نے اس معاملے پر اسرائیل کو سخت احتجاجی پیغام ارسال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ابو ظبی حکومت نتن یاہو کے دورے کی تفصیلات میڈیا میں آنے پر سخت برہم ہے۔

صیہونی وزیر اعظم کے دفتر نے بدھ کی شب انکشاف کیا تھا کہ ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی جنگ کے دوران نتن یاہو نے خفیہ طور پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور اماراتی صدر محمد بن زاید سے ملاقات کی۔

دوسری جانب اماراتی وزارت خارجہ نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو نتن یاہو کا کوئی دورہ ہوا اور نہ ہی کسی صیہونی فوجی وفد کا استقبال کیا گیا۔

تاہم نتن یاہو کے سابق چیف آف اسٹاف زیمو آگون، جو اس دورے کے دوران ان کے ہمراہ تھے، نے اماراتی مؤقف کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس تاریخی دورے میں شخصی طور پر موجود تھے اور نتن یاہو کا استقبال بادشاہوں جیسا کیا گیا۔

زیمو آگون کے مطابق اماراتی صدر محمد بن زاید خود نتن یاہو کو ایئرپورٹ سے صدارتی محل لے کر گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

عراق اور شام میں امریکی قابضین کو ایک اور دھچکا

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی مزاحمتی گروہوں نے خطے میں امریکی اڈوں پر اپنے

حلیم عادل شیخ پر نا معلوم افراد کا حملہ

?️ 1 اگست 2021نواب شاہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق

سستا پیٹرول یا مہنگا؛ اوپیک سے امارات کے انخلا کا لاطینی امریکہ پر کیا اثر ہوگا؟

?️ 30 اپریل 2026سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی

پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا

?️ 5 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پیپلزپارٹی کی

امریکہ کے بکھرنے کے آثار

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:امریکی ریاست ٹیکساس کی ریپبلکن پارٹی نے ایک مسودہ تیار کیا

کس ملک میں سب سے زیادہ بچے گولی لگنے سے مرتے ہیں؟

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: ایک نئی تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ

فلسطینوں کی نجات کے لیے حجاج عرفہ کے دن خصوصی دعا کریں

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: مالیزیا کے ممتاز اسکالر اور سابق وزیر تعلیم "مازلی بن

کابینہ میں 3 نئے وزیروں کو شامل کیا گیا

?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کابینہ میں 3 نئے وزیروں کو شامل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے