🗓️
نیوزی لینڈ (سچ خبریں) نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں کو دو سال مکمل ہوگئے ہیں اور اسی مناسبت سے نیوزی لینڈ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسلمانوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ مساجد میں حملوں کو دو سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ یادگاری تقریب میں کہا ہے کہ ملک کا یہ فرض ہے کہ وہ مسلم برادری کی حمایت کرے۔
15 مارچ 2019 کو بھاری ہتھیاروں سے لیس مسلح شخص کی جانب سے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 51 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں اے ایف پی اور اے پی کے مطابق سخت سیکیورٹی میں منعقد ہونے والی اس یادگاری تقریب میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔
تقریب میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے نام پکارے گئے جبکہ حملے کے بعد فوری مدد کے لیے پہنچنے والے پولیس اور طبی عملے کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔
تیمل اتاکوگو، جنہیں چہرے، ہاتھ اور پاؤں میں 9 گولیاں ماری گئی تھیں، نے آبدیدہ ہو کر ان لمحات کو یاد کیا جب وہ تین سال کے موکاد ابراہیم کے والد کے ہمراہ طبی مدد کا انتظار کر رہے تھے اور انہیں پتہ چلا کہ بچہ جاں بحق ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت مجھے اپنی تکلیف معمولی لگنے لگی۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم، جن کی حملے میں زندہ بچ جانے والوں اور فائرنگ سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کی جس کی وسیع پیمانے پر تعریف ہوئی اور جنہوں نے ملک میں آتشیں اسلحہ کنٹرول کو مزید سخت کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے، کہا کہ کوئی بھی الفاظ ان زخموں کو بھر نہیں سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اس واقعے میں مرد، خواتین اور بچوں کو ہم سے چھین لیا گیا، الفاظ اس خوف کو ختم نہیں کر سکتے جو مسلم برادری کے دل میں بیٹھ گیا ہے۔
جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ہمیں اس واقعے سے خود کو ایک متحد قوم بنانا چاہیے، ایسی قوم جو ہماری تنوع پر فخر اور اسے قبول کرتی ہو اور وقت آنے پر اس کا مضبوطی سے دفاع کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ 15 مارچ کا واقعہ ہماری میراث ہوگا جس سے ہمارے دل دکھیں گے، لیکن خود کو متحد قوم بنانے کے لیے اب بھی دیر نہیں ہوئی ہے۔
اس حملے میں جاں بحق ہونے والے ہارون محمود کی اہلیہ کرن منیر نے کہا کہ بہترین بدلہ یہ ہے کہ آپ دشمن کی طرح نہ بنیں۔
واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ کی النور اور لِن ووڈ اسلامک سینٹر مساجد پر حملہ کرنے والے آسٹریلوی نژاد سفید فارم دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کو اسی دن نیوزی لینڈ پولیس نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ مبینہ طور پر تیسری مسجد پر حملے کے لیے آگے بڑھ رہا تھا۔
اگلے ہی روز دہشت گرد پر الزامات عائد کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی تھی اور ایک سال تک قانونی کارروائی چلنے کے بعد رواں برس 27 اگست کو اسے نیوزی لینڈ کی تاریخ کی بدترین سزا سنائی گئی تھی۔
عدالت نے دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، ساتھ ہی واضح کیا تھا کہ دہشت گرد کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کی کوئی مدت نہیں، دوسری معنوں میں اسے مرتے دم تک جیل میں رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
تیونس کے صدر: مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا بنیادی مسئلہ ہے
🗓️ 31 اگست 2023سچ خبریں: تیونس کے صدر نے اعلان کیا کہ مسئلہ فلسطین پوری
اگست
روبوٹ بہتر رہنما ہو سکتا ہے یا انسان؟
🗓️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: مصنوعی ذہانت سے لیس انسان نما روبوٹس نے پہلی بار
جولائی
بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں بڑا حادثہ، آتشزدگی کے واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
🗓️ 23 مارچ 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں آتشزدگی
مارچ
عائشہ عمر کا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے پر زور
🗓️ 30 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ملک بھر
اپریل
عراق اور شام پر امریکی حملوں کے پس پردہ مقاصد؛بائیڈن کیا تلاش کر رہے ہیں؟
🗓️ 4 فروری 2024سچ خبریں: امریکہ نے خطے میں بائیڈن اور ان کی حکومت کی
فروری
یوکرین کو 675 ملین ڈالر ہتھیاروں کی امریکی امداد
🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے یوکرین کے لیے 675 ملین ڈالر
ستمبر
بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے سے صارفین پریشان
🗓️ 11 فروری 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے
فروری
وزیراعظم نے سب چوروں اور لٹیروں کو ایک ہی صف میں لاکھڑا کیا ہے: شہباز گل
🗓️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی شہباز گل نے بلاول بھٹو زرداری
مئی