سعودی عرب کی جانب سے ترک جنگی ڈرون طیارے خریدنے کا معاملہ، ترک صدر نے اہم بیان جاری کردیا

سعودی عرب کی جانب سے ترک جنگی ڈرون طیارے خریدنے کا معاملہ، ترک صدر نے اہم بیان جاری کردیا

🗓️

انقرہ (سچ خبریں)  سعودی عرب کی جانب سے ترک جنگی ڈرون طیارے خریدنے کی درخواست پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف سعودی عرب نے ترک جنگی ڈرون طیارے خریدنے کی درخواست کی ہے جبکہ دوسری طرف ترکی کے دشمن یونان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔

ترک کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی عرب اور یونان کی مشترکہ فوجی مشقوں کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو جنگی ڈرون طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ مستقبل میں سعودی رویے پر منحصر ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ایک طرف سعودی عرب ترکی سے جنگی ڈرون طیارے خریدنے کی درخواست کر رہا ہے اور دوسری طرف ترکی کے دشمن یونان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اس معاملے کو خاموشی اور سفارتی بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، ترکی کسی بھی صورت سعودی عرب کے ساتھ معاملات کو خراب نہیں کرنا چاہتا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگی ڈرون طیاروں کی تیاری کے شعبے میں ترکی دنیا میں صف اول کے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

آرمینیا اور آذربائیجان کی حالیہ جنگ میں ترکی کے جنگی ڈرون طیاروں نے اہم کردار ادا کیا، ترکی کے جنگی ڈرون طیاروں نے جنگ کا پانسہ پلٹ کر رکھ دیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ترکی کے درمیان ملٹری ڈرون طیاروں کی تیاری کا ایک معاہدہ پہلے سے طے ہو چکا ہے، ترک نجی کمپنی ویستل نے سعودی عرب کے ساتھ یہ معاہدہ کچھ عرصہ پہلے کیا تھا۔

ترک صدر نے گذشتہ سال مشرق وسطیٰ کے ممالک اور خاص طور پر سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوششیں کی ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات 2017 میں اس وقت کشیدہ ہو گئے تھے جب خلیجی ریاستوں نے سعودی عرب کے دباؤ میں آکر قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے۔

انقرہ کے سعودی سفارتخانے میں اکتوبر 2018 میں سعودی نژاد امریکی صحافی جمال کے قتل کے بعد تعلقات مزید خراب ہو گئے، ترکی اور امریکی ایجنسی سی آئی اے اس قتل کی ذمہ داری سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر عائد کرتی ہے۔

مشہور خبریں۔

سید علی گیلانی کی تیسری برسی، صدر اور وزیراعظم کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

🗓️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم

عمران خان آنے والی نسلوں کے لئے  کام کر رہے ہیں: شہباز گل

🗓️ 18 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا

ایران جانے والے پاکستانیوں کے لئے ایک خوشخبری سامنے آگئی

🗓️ 9 دسمبر 2021چاغی(سچ خبریں) چاغی عوام کیلئے پاک ایران کے ایک نئے راستے راجئے

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں کےخلاف درخواست دائر کردی

🗓️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ

چوری کی روک تھام پر تقریر کرتے ہوئے برطانوی وزیر کا بیگ چوری !

🗓️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: جرم کی روک تھام شعبے کی برطانوی جو ایک کانفرنس

اسحٰق ڈار کا پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

🗓️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل

پاکستانی سمندر میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت تخمینہ ہو سکتا ہے: ذرائع پیٹرولیم ڈویژن

🗓️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکسان کے سمندر میں تیل و گیس کے

روس اور چین کے مقابلے میں بائیڈن کیسے ناکام ہوئے؟

🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: چین اور روس سمیت جوہری طاقتوں کے جوہری ہتھیاروں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے