🗓️
سچ خبریں:امریکی ایلچی اسٹیو ویٹکاف نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ چوتھے دور کے مذاکرات اگر نہ ہو سکے تو اس کی وجہ صدر ٹرمپ کا دورۂ مشرق وسطیٰ ہوگا، جب کہ مذاکرات مثبت انداز میں جاری تھے۔
آکسیوس نیوز ویب سائٹ کے مطابق، مشرق وسطیٰ کے لیے صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اور ایران کے ساتھ مذاکرات کے اعلیٰ امریکی نمائندے اسٹیو ویتکاف نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ چوتھا دور نہ ہو سکا، تو اس کی بڑی وجہ ٹرمپ کا مجوزہ دورۂ مشرق وسطیٰ ہوگا۔
ویٹکاف نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات مثبت رہے ہیں اور کچھ پیشرفت بھی حاصل ہوئی ہے،ہم چاہتے ہیں کہ ایران کا جوہری مسئلہ سفارتی طریقے سے حل ہو، اور صدر ٹرمپ اسی پالیسی کے حامی ہیں،انہوں نے بتایا کہ امریکہ ان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہا ہے۔
ویٹکاف نے امید ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ کے دورے سے پہلے یا اس کے دوران اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے کوئی معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے،میں روزانہ قطر، مصر اور اسرائیل سے رابطے میں ہوں اور امید ہے کہ پیش رفت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو دونوں ہی قیدیوں کی واپسی کے خواہاں ہیں، اور اس مقصد کے لیے وہ مکمل ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔
اپنی گفتگو کے آخر میں ویتکاف نے اسرائیل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے فیصلے آزادانہ طور پر لیتا ہے اور ٹرمپ ان فیصلوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب صدر ٹرمپ نے اپنی مشرق وسطیٰ کی اگلی سفارتی مہم کا اعلان کیا ہے، جس میں ان کے مطابق وہ اگلے ہفتے سعودی عرب، امارات اور قطر کا دورہ کریں گے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
غزہ کے مستقبل کے لیے واشنگٹن کے خواب
🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:واللا نیوز نے اتوار کی شام اپنی ایک رپورٹ میں اعلان
دسمبر
پاکستان کو ایک عظیم اور مضبوط ملک بنائیں گے: صدر مملکت
🗓️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)یوم قائد کے موقع پر صدر مملکت نے اپنے پیغام
دسمبر
عمران خان سزا سے بچنے کے لیے ریاستی اداروں میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، شہباز شریف
🗓️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی
اکتوبر
صیہونی اعلیٰ فوجی عہدیدار کے چونکا دینے والے انکشافات
🗓️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے سربراہ جنرل ایال زامیر نے ایک متنازع
اپریل
قدس کی آزادی تک شہید نصر اللہ کا پرچم بلند رہے گا: زیاد النخالہ
🗓️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
ستمبر
روپے کی قدر میں بہتری
🗓️ 29 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں آج دن کے آغاز میں
ستمبر
حزب اللہ 40 سال سے امام حسین کے راستے پر چل رہی ہے:نصراللہ
🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کے جنرل سکریٹری نے تاکید کی
اگست
امریکہ میں سان فرانسسکو کے اسٹورز کی لوٹ مار پر ڈیلی میل کی رپورٹ
🗓️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سان فرانسسکو میں چور
دسمبر