?️
سچ خبریں:ٹرمپ نے نیتن یاہو پر شدید دباؤ ڈالتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی اور غزہ میں موجود صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے کوشش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
صہیونی میڈیا کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر غزہ کی جنگ ختم کرنے اور قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی وائٹ ہاؤس ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے،صہیونی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے سخت دباؤ ڈالا ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، صہیونی اخبار یسرائیل ہیوم نے سیاسی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ، بنیامین نیتن یاہو پر نوارِ غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے شدید دباؤ ڈال رہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹرمپ کی طرف سے یہ دباؤ ایران پر حملے سے قبل ہی شروع ہو چکا تھا، اور جیسے ہی ایران پر حملہ ختم ہوا، یہ دباؤ دوبارہ شدت اختیار کر گیا۔
اس کے ساتھ ہی معروف امریکی نیوز پورٹل Axios نے بھی باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ ٹرمپ غزہ میں فوری جنگ بندی اور کم ترین وقت میں قیدیوں کی رہائی پر مبنی معاہدہ چاہتے ہیں،Axios کے مطابق، صہیونی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیتن یاہو وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے خواہاں ہیں تاکہ وہ ایران کے خلاف مشترکہ حملے کا جشن منائیں۔
مزید پڑھیں: وعدہ صادق کی تکمیل؛ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو صہیونیوں کی بڑی شکست کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟
یہ اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہیں جب غزہ میں جاری جنگ کے عالمی اثرات بڑھ رہے ہیں، اور امریکہ کی سیاسی قیادت پر بھی بین الاقوامی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ تل ابیب کو جنگ بند کرنے پر آمادہ کرے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ٹنل آف فریڈم کا ہیرو رہا کر دیا گیا؛ محمد العارضہ کون ہیں؟
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: تحریک حماس نے ہوشیاری کے ساتھ صیہونی حکومت کے ساتھ
جنوری
صیہونی پولیس کا صیہونی شہریوں کے ساتھ سلوک
?️ 28 جون 2023سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عدالتی قانون میں اصلاحات کے خلاف
جون
اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے: قطری وزیراعظم
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:قطر کے سابق وزیر اعظم حماد بن جاسم الثانی نے بدھ
مارچ
اسرائیل غزہ کے خلاف جنگ کو طول کیوں دے رہا ہے؟
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: ماجدی عبدالہادی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ کوئی
نومبر
دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی پی ٹی آئی سمیت دوسری جماعتوں نے مخالفت کی
?️ 6 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں قومی اسمبلی 249 کے ضمنی انتخاب میں
مئی
تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: سیکڑوں صیہونیوں نے تل ابیب میں اس حکومت کی وزارت
اپریل
ایف آئی اے کو منظور پشتین سے جیل میں تفتیش کا حکم
?️ 29 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) منظور پشتین کے خلاف مقدمات کی تفصیلات اور
دسمبر
دشمن نے پاکستان کا غلط اندازہ لگایا، بھارت کے ایما پر لڑنے والوں کو بھی پیغام مل گیا۔ سرفراز بگٹی
?️ 10 مئی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاکہ دشمن نے شاید
مئی