?️
غزہ (سچ خبریں) عباس ملیشیا کی جانب سے فلسطینی سماجی کارکن نزار بنات کے قتل کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کے خلاف شدید مظاہرے شروع کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز عباس ملیشیا کی حراست میں فلسطینی سماجی اور سیاسی رہنما نزار بنات کے قتل کے بعد کل جمعہ کو ہزاروں افراد نے فلسطینی صدر محمود عباس کے استعفے کےلیے مظاہرے کیے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق غرب اردن کے کئی شہروں میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاجی جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں، ان ریلیوں میں شریک مظاہرین نے صدر محمود عباس کے استعفے کے نعروں پر مشتمل بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے عباس ملیشیا کی غنڈہ گردی اور نزار بنات کے قتل کے خلاف اور اس قتل میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا۔
رام اللہ شہر میں ہونے والے ایک مظاہرے میں ہزاروں افراد نے صدر محمود عباس کو نزار بنات کے قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔
ادھر الخلیل، نابلس، جنین اور بیت لحم سمیت کئی دوسرے شہروں میں عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی دانشور کے قتل کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں، ان مظاہروں میں صدر عباس فوری طور پر استعفیٰ دینے اور نزار بنات کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
بن سلمان کی پیوٹن اور زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو
?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: ولی عہد اور وزراء کی کونسل کے نائب چیئرمین محمد
ستمبر
10,000سے زائد فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے امور سے وابستہ اداروں نے بدھ کے
جون
آرمی چیف نے سرحد پر جوانوں کے ساتھ منائی
?️ 22 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عیدالاضحیٰ پاک افغان
جولائی
امریکہ روس پر دہشت گرد حملوں کے لیے داعشی فورسز کو بھرتی کرنے کی کوشش میں
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی فارن انٹیلی جنس نے آج اطلاع دی کہ
فروری
پی ڈی ایم اختلاف وسیع اور شدید ہو گیا
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٖڈی ایم شدید اختلاف ہو گیا ہے اور
اپریل
روس نے شمال مشرقی شام میں بھاری فوجی ساز و سامان بھیجا: المیادین
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: المیادین کے ذرائع نے بتایا کہ روس نے شمال مشرقی
مئی
اس سال یوم قدس پچھلے سالوں سے مختلف کیوں تھا؟
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:واضح رہے کہ کئی وجوہات کی بنا پر اس سال عالمی
اپریل
قرض پروگرام کا پہلا جائزہ: آئی ایم ایف کی ٹیم 2 نومبر کو پاکستان آئے گی
?️ 25 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کے موجودہ
اکتوبر