صہیونی ریاست میں میرے شوہر کے خلاف سازش ہو رہی ہے؛سارہ نیتن یاہو کا انکشاف 

صہیونی ریاست میں میرے شوہر کے خلاف سازش ہو رہی ہے؛سارہ نیتن یاہو کا انکشاف 

?️

سچ خبریں:سارہ نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر، صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف اندرونی اور غیر ملکی حمایت یافتہ سازشیں جاری ہیں۔ 

روسیہ الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف اسرائیل کے اندر ہی سازشیں کی جا رہی ہیں، جن میں بعض عناصر غیر ملکی پشت پناہی سے سرگرم ہیں۔
سارہ نیتن یاہو نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی ریاست میں موجود مخالف دھڑے، بیرونی ممالک سے مالی امداد حاصل کر کے نیتن یاہو کے خلاف منظم سازش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ گروہ بنیادی ریاستی اداروں میں اثرورسوخ حاصل کر چکے ہیں اور عدالتی نظام جیسے ذرائع کو استعمال کر کے نیتن یاہو کی حکومت کو گرانا چاہتے ہیں۔
سارہ کا کہنا تھا کہ تل ابیب میں چند چھوٹے لیکن طاقتور بائیں بازو کے گروہ سرگرم ہیں، جنہیں بیرونی ریاستوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گروہ اسرائیلی اداروں میں مؤثر عہدوں پر فائز ہو چکے ہیں اور حکومت کے خلاف منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
سارہ نیتن یاہو نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسا سلوک امریکہ میں ٹرمپ اور ان کے خاندان کے ساتھ کیا گیا، ویسا ہی اب نیتن یاہو اور ان کے خاندان کے ساتھ ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ نیتن یاہو کی پالیسیوں کے باعث صیہونی ریاست اس وقت متعدد داخلی بحرانوں کا شکار ہے، مقبوضہ علاقوںمیں اقتصادی بدحالی، غزہ میں جاری جنگ، اور صہیونی قیدیوں کا مسئلہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے نیتن یاہو کی قیادت پر تنقید میں اضافہ ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

تقریبا 100 دن تک بیٹری چلانے والا فون متعارف

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: امریکی بیٹری ساز کمپنی انرجائزر نے ایک قدم آگے بڑھتے

اسرائیلی نیویں، یاسین 105 راکٹ سے تباہ 

?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع کے مطابق، قسام بریگیڈ کے مجاہدین نے غزہ کے

مذہبی جماعت کے احتجاج پر وزیر داخلہ کا اہم بیان

?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مذہبی سیاسی جماعت

Meet Indonesia’s first female longboard surfer: Elly Whittaker

?️ 18 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

صیہونیوں کی گولی سے ایک اور نوجوان فلسطینی شہید

?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: الجزیرہ نے بدھ کی صبح خبر دی ہے کہ نابلس میں

صیہونیوں کی مسجد اقصیٰ کے بارے میں ہونے والےاجلاس کو روکنے کی کوشش

?️ 4 جنوری 2023صیہونی والہ ویب سائٹ نے آج بدھ کی شام خبر دی ہے

ترکی میں پٹرول کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ؛ 24 لیرا فی لیٹر

?️ 15 جون 2022سچ خبریں:   میڈیا ذرائع نے حالیہ دنوں میں ترکی میں ایندھن کی

مداح نے دعویٰ کیا کہ جب ہمارا نکاح ہوچکا تو میں مانتی کیوں نہیں؟ ماہ نور بلوچ

?️ 4 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ ماہ نور بلوچ نے انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے