صیہونی حکومت کی فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں رکاوٹیں  

صیہونی حکومت کی فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں رکاوٹیں  

🗓️

سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتین یاہو کے دفتر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔  

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتین یاہو کے دفتر نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی جانب سے مبینہ طور پر معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث اسرائیلی حکومت نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہاں تک کہ یہ یقین ہو جائے کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کسی توہین آمیز برتاؤ کے بغیر ہوگی۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے الزام لگایا کہ حماس جان بوجھ کر اسرائیلی قیدیوں کی توہین کر رہی ہے اور انہیں سیاسی اور تشہیری مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
نتین یاہو کے دفتر نے مزید کہا کہ اسرائیل اس وقت تک قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو روک دے گا جب تک اس بات کی ضمانت نہ مل جائے کہ مستقبل میں ہونے والے تبادلے کسی بھی قسم کی تضحیک کے بغیر ہوں گے۔
لبنانی نشریاتی ادارے المیادین نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، فلسطینی قیدیوں کو بسوں میں سوار کیا گیا لیکن بعد میں انہیں دوبارہ اتار کر جیل کی کوٹھریوں میں واپس لے جایا گیا۔
امریکی خبر رساں ادارے اکسیوس نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کا فیصلہ وزیر اعظم نتین یاہو کی قیادت میں ہفتے کی رات منعقدہ دو سیکیورٹی اجلاسوں کے بعد کیا گیا۔
اسرائیلی عہدیدار نے اکسیوس کو بتایا کہ اسرائیلی سیکیورٹی حکام کی سفارش یہ تھی کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر نہ کی جائے، کیونکہ اس سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے عمل پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، پہلے اجلاس کے بعد اسرائیلی حکام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے حق میں تھے، لیکن دوسرے اجلاس میں، جس میں صرف وزیر اعظم نتین یاہو، وزیر جنگ یسرائیل کاتس، وزیر خارجہ گدعون ساعر اور وزیر خزانہ بزالل اسموتریچ موجود تھے جہاں فیصلہ تبدیل کر دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

ڈالرز کی کمی کے شکار پاکستان کیلئے تشویش ناک خبر

🗓️ 7 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) ڈالرز کی کمی کے شکار پاکستان کیلئے تشویش ناک خبر، عالمی بینک نے

یوکرین جنگ کے عالمی غذائی تحفظ پر اثرات

🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:عالمی غذائی تحفظ کے بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ

سپریم کورٹ نے میڈیا چینلز کی غیر مشروط معافی قبول کر لی

🗓️ 12 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر فیصل واڈا

مغربی کنارے میں ایک صیہونی ہلاک

🗓️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:مغربی کنارے میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک صیہونی ہلاک

صیہونیوں کو حزب اللہ کا انتباہ

🗓️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے وفادار دھڑے کے

سعودی عرب میں عوامی بغاوت کے خدشات

🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں اصلاحات کے نام پر محمد بن سلمان کے

زیادہ تر امریکی یوکرین کو فوجی امداد کی مخالف

🗓️ 1 اگست 2024سچ خبریں: آدھے سے بھی کم امریکی کیف کے لیے واشنگٹن کی

کیا فرانس یوکرین میں فوج بھیجے گا؟میکرون کی زبانی

🗓️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے یوکرین میں فوج بھیجنے کے بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے