?️
سچ خبریں:دنیا کے قدیم ترین فلسطینی قیدی نائل البرغوثی نے اسرائیلی جیل سے آزادی کے بعد اپنے پہلے پیغام میں کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد اور فلسطین کی آزادی ہی بنیادی ہدف باقی رہے گا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے قدیم ترین فلسطینی قیدی نائل البرغوثی کو قیدیوں کے تبادلے کے ساتویں مرحلے میں اس وقت آزاد کیا گیا جب فلسطینی مزاحمتی تحریک نے چار صیہونی فوجیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کیں۔
اپنے پیغام میں نائل البرغوثی نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی رہائی کے لیے کوششیں کیں،- انہوں نے غزہ کے مجاہدین، خواتین، بچوں، بوڑھوں، اور قیادت کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی اہلِ غزہ کی قربانیوں کا حق ادا نہیں کر سکتے۔
البرغوثی نے اپنی قید کے دوران غیر انسانی سلوک اور صیہونی جیلوں میں قیدیوں پر ہونے والے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر بدترین تشدد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں جسمانی اذیتیں دی گئیں، تیز دھار اشیاء سے حملے کیے گئے، اور ان کے جسمانی اعضا کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ بہت سے فلسطینی قیدی ہڈیوں کی شکستگی اور شدید زخموں کا شکار ہوئے ہیں۔
البرغوثی نے مزید کہا کہ اسرائیلی قابض فوج فلسطینی اسیران کے ہاتھ پیر باندھ کر وحشیانہ سلوک کرتی ہے، جو ان کی اخلاقی پستی کو ظاہر کرتا ہے،فلسطینی عوام اپنے ملک کی آزادی کے لیے خون، جان اور قیادت کی قربانیاں دے رہے ہیں،یہ جدوجہد صرف قیدیوں کی رہائی کے لیے نہیں بلکہ فلسطین کی مکمل آزادی کے لیے ہے۔
البرغوثی نے فلسطینی شہداء کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی ہر مسلمان، ہر عرب، اور ہر آزاد انسان کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمتی تحریک خاص طور پر حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ السنوار نے اسرائیل کی جنگی مشینری کے خلاف اپنی قوت ثابت کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک فلسطینی قیدی کی رہائی، ایک شہید بچے کے خون کے برابر نہیں، لیکن فلسطین کی آزادی کی راہ میں قربانیاں دینا ناگزیر ہے، جیسا کہ الجزائر، ویتنام اور دیگر اقوام نے اپنی آزادی کے لیے کیا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
عراق کے شہر کرکوک میں ایک خطرناک دہشت گرد گروہ کی تباہی
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: عراق کی صوبائی انٹیلی جنس سروس نے ایک بیان جاری
دسمبر
اردوغان کو یوکرین کی جنگ ایٹمی تنازع میں بدلنے کا خدشہ
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے بدھ کی شام کہا
ستمبر
ایم کیو ایم سندھ حکومت پر پھٹ پڑی
?️ 12 جولائی 2022کراچی:(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بارشوں سے تباہی کے بعد ایم کیو ایم سندھ حکومت پر پھٹ
جولائی
گورنر پنجاب نے فلسطین کے لئے 100 ملین روپے کا اعلان کیا
?️ 19 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بزنس
مئی
بھارتی حکام نے شہید حریت رہنما اشرف صحرائی کے دونوں بیٹوں پر کالا قانون نافذ کردیا
?️ 18 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں شہید حریت رہنما
مئی
براڈ شیٹ کیس کی تحقیق کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے: شبلی فراز
?️ 26 جنوری 2021براڈف شیٹ کیس کی تحقیق کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی
جنوری
تم حق کے سورج کو چھپا نہیں سکتے:یمن کا مغربیوں سے خطاب
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے رکن اور یمن
دسمبر
امریکی دباؤ اور جارحیت کے خلاف یمنیوں کی حیرت انگیز استقامت
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:واشنگٹن کی جانب سے یمن کو زیر کرنے کے لیے
مارچ