?️
سچ خبریں:صیہونی جنرل نے تسلیم کیا کہ انصار اللہ یمن اسرائیل کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ موشکی اور ڈرون حملے بندر ایلات کو مفلوج اور اسرائیل کو شدید دفاعی چیلنج سے دوچار کر چکے ہیں۔
صیہونی فوج کے ریٹائرڈ جنرل امیر نوی نے اعتراف کیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ اس وقت اسرائیل کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے، انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ یمنی مزاحمتی گروہ آزادانہ طور پر اپنی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں اور دفاعی صلاحیتوں میں خود کفیل ہو چکے ہیں۔
جنرل امیر نوی نے کہا کہ حوثی اب ایک آزاد قوت بن چکے ہیں جو اسرائیل کے لیے ایک سنجیدہ چیلنج ہیں۔ یمن سے داغے جانے والے میزائل پورے اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی بن چکے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حوثیوں کی جانب سے اسرائیلی بندرگاہ ایلات کا محاصرہ جاری ہے جس کی وجہ سے بندرگاہ مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے اور وہاں آمدورفت رک گئی ہے۔
صیہونی جنرل نے خبردار کیا کہ ہم ایک ایسی جنگ میں داخل ہو چکے ہیں جو چھ روزہ جنگ کی طرح جلد ختم ہونے والی نہیں۔
یاد رہے کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے انصار اللہ اور یمنی عوامی افواج کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملے جاری ہیں، ان حملوں نے نہ صرف اسرائیل کی عسکری تنصیبات کو متاثر کیا بلکہ سیاسی، معاشی، سیکورٹی اور نفسیاتی محاذوں پر بھی اسرائیلی ریاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
اسرائیلی ہوائی اڈوں، خصوصاً بن گورین ایئرپورٹ، پر حملوں سے بین الاقوامی پروازوں میں کمی آئی ہے، اسرائیل کی ہوابازی کی صنعت کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے، عوامی سطح پر صہیونی حکومت کے خلاف نارضایتی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
امریکہ ا اور اسرائیل دونوں نے یمن پر شدید فضائی حملے کیے لیکن انصار اللہ کی مسلسل جوابی کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہے۔ یمن کی مزاحمتی قوت نے نہ صرف حملے جاری رکھے بلکہ میدان میں طاقت کا توازن بھی اپنے حق میں پلٹ دیا۔
انصار اللہ کی کامیابی صرف عسکری مہارت کا نتیجہ نہیں بلکہ یمنی عوام کے اتحاد، مقاومتی محاذ سے تعلق اور مضبوط عوامی حمایت کا بھی مظہر ہے۔ اسرائیلی حکومت کی کمزوری ان تمام عوامل کا عکاس ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
امریکی ڈالر کب تک صیہونی حکومت کو بچائیں گے؟
?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی آرمی ریڈیو نے اعلان کیا کہ امریکی سینیٹ نے
اپریل
یمن اور فلسطین کی مشترکہ جدوجہد؛ انصاراللہ کا مزاحمتی نظریہ اور ثقافتی تحریک
?️ 4 جون 2025سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے نمائندہ احمد الامام کے تفصیلی انٹرویو میں فلسطین
جون
مغربی کنارے میں آتش فشاں فعال
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے مغربی کنارے میں سمر ٹینٹ کے نام سے
ستمبر
سعودی اتحاد کی الحدیدہ جنگ بندی کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگجوؤں نے
ستمبر
صدر مملکت نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 فروری تک طلب کرنے کے پابند
?️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی آئین کے تحت نئی
فروری
ٹیکس فراڈ قوانین میں ترامیم کر دیں، 5 کروڑسے کم فراڈ پر گرفتاری نہیں کی جائیگی، چیئرمین ایف بی آر
?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کاکہنا ہے
جون
سعودی عرب ہمارا دوست ہے: صیہونی جنرل
?️ 1 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی عبوری فوج کے اعلیٰ کمانڈروں میں سے
مئی
این اے 75 ضمنی انتخابات پر الیکشن کمیشن نے لگائی روک
?️ 20 فروری 2021سیالکوٹ(سچ خبریں) گزشتہ روز ملک کے 4 حلقوں 2 قومی اور دو
فروری