عراق کا روسی فضائی دفاعی نظام خریدنے کا اعلان، امریکا نے شدید دھمکی دے دی

عراق کا روسی فضائی دفاعی نظام خریدنے کا اعلان، امریکا نے شدید دھمکی دے دی

?️

بغداد (سچ خبریں) خطے میں دہشت گردی اور ناامنی پھیلانے والے امریکا نے عراق کی جانب سے اپنے دفاع کے لیئے فضائی دفاعی نظام خریدنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد امریکا کو شدید پریشانی ہوگئی ہے اور عراق پر سخت پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراق کی جانب سے فضائی دفاعی نظام کی خریداری پر امریکا نے بغداد حکومت کو سخت پابندیوں کی دھمکی دے دی ہے۔

خبررساں اداروں کے مطابق پارلیمان میں امن اور دفاعی کمیٹی کے نائب سربراہ نائف شمری نے بتایا کہ حکومت آیندہ چند ماہ کے دوران میں ایک فضائی دفاعی نظام خریدنے کا معاہدہ کرے گی، اپنے بیان میں الشمری نے بتایا کہ 2021ء کے مالیاتی بجٹ میں مسلح افواج کو جدید آلات سے لیس کرنے کے لیے رقم مختص کی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے اس حوالے سے وزیر دفاع اور فضائی دفاع کے کمانڈر کے ساتھ کئی ملاقاتیں کی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی میڈیا کی رپورٹوں میں عراقی ارکان پارلیمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عراقی حکومت روسی فضائی دفاع نظام ایس 400کی خریداری کے لیے بات چیت پر غور کر رہی ہے۔

عراق کے اس اعلان کے بعد امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ روس سے دفاعی نظام کی خریداری کا فیصلہ کرنے کی صورت میں عراق پر سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روسی حکومت نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ اسلحہ سے لیس کرنے اور عسکری تعاون کے حوالے سے عراق کی درخواستوں پر عمل کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ عراق 2017ء سے روسی فضائی دفاعی سسٹم خریدنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں اس حوالے سے مذاکرات کے آڑے آرہی ہیں۔

اس کے علاوہ روس سے ایس 400نظام کی خریداری باعث پہلے ہی واشنگٹن اور ترکی کے حالات کشیدہ ہیں، امریکا کا موقف ہے کہ روسی نظام امریکا کے ایف 35طیاروں کے نظام کے منافی ہے۔

مشہور خبریں۔

روس نے میزائل حملے میں مغربی ہتھیاروں کے ایک ڈپو کو تباہ کیا

?️ 27 اپریل 2022روس کی وزارت دفاع نے آج بدھ کو اعلان کیا کہ اس

یمن میں امریکی اور برطانوی جارحیت 

?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی قومی خودمختاری کو پامال کرنے والے ایک غیر

چین ایک حقیقی مشکل ہے: بائیڈن

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:    میکسیکو میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران

میں کھل کر کہہ رہا ہوں کہ جو آرمی چیف کہہ دے عدالتوں سے وہی فیصلے آتے ہیں، اعتزاز احسن

?️ 28 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے معروف وکیل چوہدری اعتزاز احسن کا

سیلاب کے باعث سپلائی چین میں رکاوٹوں سے مہنگائی بڑھ سکتی ہے، حکومت کا انتباہ

?️ 1 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے خبردار کیا ہے کہ مالی اور

سندھ ہائیکورٹ: پی ٹی اے کو ملک بھر میں ’ایکس‘ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم

?️ 22 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی

حکومت کا 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

?️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ16

صیہونی ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پریشان

?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:جب کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے