?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کیئے لیکن آخر میں اسے ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنے ناپاک مقاصد کو حاصل کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوگیا جس کے بعد اب امریکی صدر نے افغانستان سے بھاگنے میں ہی اپنی خیریت سمجی ہے لیکن امریکا نے اپنی اس شکست کو چھپانے کے لیئے نئے نئے بہانے بنانا شروع کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے افغانستان سے انخلا کے امریکی فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک سے دہشت گردی کا خطرہ کہیں اور منتقل ہوگیا ہے اور واشنگٹن کو چین اور وبائی امراض جیسے چیلنجز پر وسائل خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ 11 ستمبر کے حملوں کے 20 سال مکمل ہونے سے قبل امریکا، افغانستان سے تمام فوجیں واپس بلالے گا، گزشتہ سال طالبان کے ساتھ متفقہ ڈیڈ لائن کے چار ماہ بعد ہونے والا غیر مشروط انخلا طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات میں تعطل کے باوجود ہورہا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز اور امریکی جرنیلوں بشمول سابق مسلح افواج کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس نے مؤقف اپنایا ہے کہ یہ اقدام ملک کو تشدد کی مزید گہرائی میں ڈال سکتا ہے اور امریکا کے لیے دہشت گردی کا خطرہ بن سکتا ہے۔
انٹونی بلنکن نے امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی کے ایک پروگرام میں کہا کہ دہشت گردی کا خطرہ کسی اور جگہ منتقل ہوچکا ہے اور ہمارے ایجنڈے میں چین کے ساتھ تعلقات سمیت، ماحولیاتی تبدیلی سے لے کر کووڈ 19 سے نمٹنے سمیت دیگر بہت اہم چیزیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ‘یہی وہ جگہیں ہیں جس پر ہمیں اپنی توانائی اور وسائل کی توجہ مرکوز کرنا ہوگی’۔
انٹونی بلنکن نے گزشتہ ہفتے کابل میں افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ساتھ سینئر امریکی عہدیداروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں جو بائیڈن کے اس اعلان پر بریفنگ دی کہ وہ ‘ہمیشہ کی جنگ’ کا خاتمہ کررہے ہیں جو 2001 کے 11 ستمبر کے حملوں کے جواب میں شروع کی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ نمایاں طور پر زوال کا شکار ہے، اس کے پاس اب افغانستان سے امریکا کے خلاف حملہ کرنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔
خیال رہے کہ پینٹاگون کے تقریبا 2 ہزار 500 فوجی افغانستان میں اس وقت موجود ہیں تاہم پہلے یہ تعداد تقریباً ایک لاکھ سے زائد تھی، اس کے علاوہ 9 ہزار 600 نیٹو اہلکار بھی افغانستان میں موجود ہیں، جو امریکی افواج کے انخلا کے ساتھ ملک سے نکل جائیں گی۔


مشہور خبریں۔
امریکی سینیٹرز کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا منصوبہ
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے اراکین نے روس کے خلاف نئی معاشی
اپریل
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 27 ویں ترمیم کیخلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج
?️ 18 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان (ٹی ٹی
نومبر
پوپ کا فلسطینیوں کی انسانی صورتحال پر اظہار افسوس
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: پوپ فرانسس نے جمعرات کو غزہ میں اسرائیلی حکومت کی
جنوری
اقوامِ متحدہ کا افغانستان و پاکستان میں جنگ بندی کا خیرمقدم
?️ 18 اکتوبر 2025اقوامِ متحدہ کا افغانستان و پاکستان میں جنگ بندی کا خیرمقدم اقوامِ
اکتوبر
پنجاب حکومت کا ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 22 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت کا ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا
اگست
صیہونی حکومت کی مدد کا منصوبہ لغو
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کے درمیان یوکرین کو مزید امداد
نومبر
کیا پاکستان کو افغانستان میں آپریشن کا حق ہے؟
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: افغانستان کی سرزمین پر پاکستانی فوج کے حملوں اور اس
جنوری
بشار الاسد شام کی جنگ کے فاتح ہیں:عرب لیگ
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا
اپریل