🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے فلسطینیوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی آزادی اظہار پر پابندی عائد کرنا ایک قابل مذمت عمل ہے اور یہ کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن نے فلسطینی اتھارٹی کی آزادی اظہار رائے پر پابندی اور کارکنوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کو ہراساں کرنے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکا کے مستقل نمائندے لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے مشرق وسطی کی صورتحال سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران فلسطینی اتھارٹی کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
گرین فیلڈ نے کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی آزادی اظہار پر پابندی عائد کرنے اور کارکنوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کو ہراساں کرنے کے بارے میں فلسطینی اتھارٹی کے اقدام پر تشویش ہے اور یہ طرز عمل ناقابل قبول ہے۔
مندوب نے فلسطینی کارکن نزار بنات کے قتل پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنات کی موت کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیئے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔
خیال رہے کہ 24 جون کو عباس ملیشیا نے جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں ایک کارروائی کے دوان 44 سالہ نزار بنات کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔
اس واقعے کے فورا بعد ہی حکومت نے ان کی موت کے بارے میں ایک سرکاری تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی اور کمیٹی کی رپورٹ کو فوجی عدالت کے حوالے کیا گیا، اور 14 فلسطینی سکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
مشہور خبریں۔
آریان خان کی گرفتاری پر بالی ووڈ ستاروں کا ردعمل
🗓️ 4 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان
اکتوبر
صہیونی وزیر کو ویزا جاری کرنے میں امریکہ کی ہچکچاہٹ
🗓️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:Axios نیوز ویب سائٹ نے امریکی اور اسرائیلی ذرائع کا حوالہ
مارچ
رہائی پانے والے 98 فیصد فلسطینی قیدی بے گناہ
🗓️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: انسانی حقوق کے گروپوں کے اعدادوشمار کے مطابق حالیہ برسوں میں
نومبر
ریاض نے بھی قدس میں صیہونی مخالف آپریشن کی مذمت کی
🗓️ 28 جنوری 2023سچ خبریں: ریاض نے مقبوضہ فلسطین میں پیشرفت میں اضافے پر موقف
جنوری
سیف القدس ابھی ہمارے ہاتھ میں ہے:جہاد اسلامی
🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں:جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے تل ابیب
مئی
نواز شریف چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے، مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں فیصلہ
🗓️ 1 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف
نومبر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی کا امکان
🗓️ 15 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بین الاقوامی
فروری
صیہونی جارح حکومت کے خلاف عالمی عدالت میں اور مقدمہ دائر،کس نے کیا؟
🗓️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: میکسیکو اور چلی کے ممالک نے بھی غزہ کی پٹی
جنوری