?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے ساتھ اپنی واضح دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے ہیومن رائٹس واچ کا وہ الزام مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل، فلسطینیوں کے ساتھ نسلی امتیاز کررہا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا ہے امریکی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات نسل پرستانہ عصبیت پر مبنی نہیں ہیں، تاہم امریکی صدر جو بائیڈن کے محکمہ خارجہ کہنا ہے کہ وہ کسی بیرونی گروپ کے ذریعے رپورٹس کا عوامی تجزیہ نہیں کرائیں گے اور نئی انتظامیہ کا یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام کے سراسر مخالف ہے۔
ترجمان نے اسرائیل اور فلسطینیوں دونوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسی کسی بھی قسم کے یکطرفہ اقدامات سے گریز کریں جو تناؤ بڑھنے کا سبب بنیں۔
واضح رہے کہ منگل کے روز ہیومن رائٹس واچ نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اسرائیل، فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ اور ظلم و ستم پر مبنی انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی ایک پالیسی ہے کہ وہ فلسطینیوں پر یہودی اسرائیل کے تسلط کو برقرار رکھیں۔
عالمی عدالت انصاف میں تفتیش کا سامنا کرنے والے اسرائیل نے اس رپورٹ کی مذمت کرتے ہوئے نیو یارک میں مقیم گروپ پر اسرائیل مخالف ایجنڈا رکھنے کا الزام عائد کیا۔
امریکا میں اسرائیل کے سفیر نے کہا کہ یہ رپورٹ جھوٹ اور جعلسازی سے بھری ہوئی ہے اور یہودی عوام سے نفرت کی عکاسی کرتی ہے۔


مشہور خبریں۔
پوٹن ہوشیار لیکن بائیڈن بہت بیوقوف: ٹرمپ
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس
فروری
1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی خفیہ حکمت عملی کیا ہے؟
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں: حالیہ دہائیوں میں صیہونی حکومت نے فلسطینی قوم کا مقابلہ
ستمبر
برلن، واشنگٹن اور پیرس زیلنسکی کو کنٹرول کرتے ہیں: جرمن اخبار
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: جرمن تجزیہ کار کرسٹوف شلٹز نے ڈائی ویلٹ اخبار
اگست
ابھی جانے کا کوئی ارادہ نہیں؛ عراق سے انخلا کے سلسلہ میں امریکہ کا بیان
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی سرزمین پر امریکی جنگی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان
دسمبر
2021 کینیڈا کے لیے انسانی حقوق کے چیلنجوں سے بھرپورسال
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: 2021 کینیڈا کے لیے ایک دوسرے سے جڑے انسانی حقوق
جنوری
این سی او سی نے ایس او پیزپر سخت عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کر دیں
?️ 9 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے،کورونا کیسز
اگست
کشمیریوں کی قتل گاہ
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل
جولائی
وزیر خارجہ نے افغان اینکر کو لاجواب کر دیا
?️ 20 جون 2021کابل(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشکل سوالوں کے بے
جون