?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مسئلے کا حل گفتگو اور سفارت کاری ہے لہٰذا وائٹ ہاوس سمجھتا ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ویانا مذاکرات کا اصلی ایجنڈا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاوس کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ویانا مذاکرات کا اصلی ایجنڈا ہے۔
روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ ویانا میں ہم اپنے یورپی شرکا کے ساتھ تبادلہ خیال میں مصروف ہیں تاہم انہوں نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں پہلے دور کے مذاکرات کے بارے میں کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔
وائٹ ہاوس کی ترجمان نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سفارت کاری ہی صحیح راستہ ہے اور یہ سب کے فائدے میں ہے۔
اس سوال کے جواب میں کہ ویانا میں منگل کو ہونے والے مذاکرات سے امریکہ کس حد تک راضی ہے کہا کہ یہ پہلے مذاکرات ہیں اور ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم اس بارے میں کیا کہتی ہے۔
یاد رہے کہ ویانا مذاکرات میں امریکی وفد نے شرکت کی کوشش کی تھی لیکن ایران کی مخالفت کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکا ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت میں امریکا کی عالمی جوہری معاہدے میں واپسی اور ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کے لیے یورپی یونین کے توسط سے بالواسطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دونوں ممالک کے ساتھ جوہری معاہدے کے دیگر فریقین کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
عید الاضحی پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان
جولائی
نیتن یاہو نے ایک خطرناک جوا شروع کردیا
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی ٹی وی چینل 12 کی تجزیہ کار ڈانا ویس
مارچ
کراچی: شجر کاری مہم کے دوران پودے ہی چوری ہو گئے
?️ 6 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) شجر کاری مہم میں مختلف اقسام کے درخت لگائے
اپریل
جدہ ایئرپورٹ پر ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی
?️ 1 مئی 2021سچ خبریں:سعودی ذرائع نے آج ہفتے کی صبح اس ملک کے شہر
مئی
رواں سال صرف 23 ہزار 620 عازمین نجی حج اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے، وزارت مذہبی امور
?️ 18 اپریل 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعرات کو وزارت مذہبی امور کی طرف
اپریل
الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے الزامات کا جواب
?️ 14 جولائی 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی
جولائی
جب حکومت سنبھالی تو معیشت کی حالت بری تھی اب بہتر ہو رہی ہے
?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اجلاس سے
جنوری
اے آئی ٹولز سے لیس ایپل کے 4 آئی فون 16 پیش
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے اب تک
ستمبر