افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی، امریکا کے سیکریٹری خارجہ نے اہم بیان جاری کردیا

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی، امریکا کے سیکریٹری خارجہ نے اہم بیان جاری کردیا

🗓️

پیرس (سچ خبریں)  طالبان کی جانب سے آئے دن افغانستان کے مختلف علاقوں میں پیش قدمی کی جارہی ہے اور متعدد اضلاع پر کنٹرول حاصل کیا جارہا ہے اور واضح ہے کہ یہ سب کچھ امریکا کی مدد اور اس کے اشاروں پر ہی کیا جارہا ہے لیکن دنیا کو یہ دکھانے کے لیئے کہ امریکا طالبان کی اس پیش قدمی کے خلاف ہے، امریکی سیکریٹری خارجہ نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا یہ جائزہ لے رہا ہے کہ کیا طالبان افغانستان میں امن چاہتے ہیں یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ واشنگٹن اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ طالبان، افغانستان میں تنازع کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں جبکہ طاقت کے زور پر ملک پر دوبارہ قبضے کی کوشش امن کوششوں سے ہم آہنگ نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق پیرس کے دورہ کرنے والے انٹونی بلنکن نے اعتراف کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن، افغان صدر اشرف غنی اور ان کے سابق سیاسی حریف عبداللہ عبداللہ کے درمیان واشنگٹن میں طے شدہ ملاقات سے قبل افغان سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

امن عمل اس وقت تعطل کا شکار ہے اور افغان سیکیورٹی فورسز، طالبان کا مقابلہ کر رہی ہیں جو کئی صوبوں کے دارالحکومت کے لیے خطرہ ہیں، دوسری جانب حکومتی فورسز کی مدد کے لیے نسلی گروپ اور ملیشیاز اکٹھا ہوگئے ہیں۔

فرانس کے وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال بہت غور سے دیکھ رہے ہیں اور اس بات کو بھی بغور دیکھ رہے ہیں کہ کیا طالبان، تنازع کے پرامن حل کے لیے سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیکن یقینی طور پر طاقت کے زور پر ملک پر قبضے کی کوشش کرنا پرامن حل تلاش کرنے کے بالکل متضاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے افغانستان میں اسٹیٹس کو کوئی آپشن نہیں ہے، ہم ملک کے کچھ حصوں میں افغان سیکیورٹی فورسز پر ایک سال قبل کی بنسبت حملوں میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔

امریکی سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ اگر ہم افواج کے انخلا کا عمل شروع نہیں کرتے تو اسٹیٹس کو کا خاتمہ نہیں ہوگا، جبکہ اسٹیٹس کو کوئی آپشن نہیں ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپریل میں 11 ستمبر تک افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد امریکی حمایت یافتہ افغان فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

نئے ممکنہ فوجی آپریشن پر سیاسی جماعتوں کا تحفظات کا اظہار

🗓️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ممکنہ

خیبرپختونخوا میں پاکستانی پولیس پر خودکش حملہ

🗓️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: پاکستانی میڈیا نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خیبر

پاکستان کے ساتھ نیٹو کا اشتراک آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا، سفیر

🗓️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے ساتھ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کی

فلسطین کے بارے میں آیت اللہ خامنہ ای کا موقف؛عربی اخباروں کی سرخیاں

🗓️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کے گزشتہ نماز جمعہ کے خطبے

پشاور: ورسک روڈ پر آئی ای ڈی دھماکا، بچوں سمیت 6 افراد زخمی، پولیس

🗓️ 5 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور کے ورسک روڈ پر آئی ای ڈی کے

پاکستان کی ایٹمی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی

🗓️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیر

ترک فوج کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: دمشق

🗓️ 5 جون 2022سچ خبریں:    شامی حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ

روہنگیا مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا

🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار کی ایک عدالت نے آنگ سان سوچی کو چار سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے