?️
سچ خبریں:امریکی حکومت نے چین کے ساتھ جاری تجارتی کشیدگی کے دوران اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ایک نیا صفحہ شامل کیا ہے، جس میں کووِڈ-19 کی ابتدا کو لیبارٹری سے لیک ہونے والے مواد کو قرار دیا گیا ہے۔
فرانسیسی نشریاتی ادارے فرانس 24 کی رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاوس کی ویب سائٹ covid.gov پر شائع کیے گئے اس صفحے پر نمایاں انداز میں LAB LEAK یعنی لیبارٹری سے لیک کے الفاظ درج ہیں، جن کے درمیان سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر بھی شامل ہے۔
اس صفحے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا اصل منبع چین کا شہر ووہان ہے، جہاں یہ وائرس سب سے پہلے سامنے آیا، اور جہاں موجود لیبارٹری میں حیاتیاتی تحفظ کے ناقص انتظامات کے تحت تجربات جاری تھے۔
وائٹ ہاؤس نے اس صفحے کے ذریعے میڈیا، امریکی طبی حکام، سیاستدانوں اور خاص طور پر ڈاکٹر انتھونی فاوچی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جنہوں نے وبا کی قدرتی ابتداء کے بیانیے کو فروغ دیا۔ صفحے میں لکھا گیا ہے کہ یہ عناصر اپنے پسندیدہ بیانیے کو تھوپنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو وائرس کی قدرتی منتقلی کو اصل قرار دیتا ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ سی آئی اے کے نئے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے رواں سال کے آغاز میں عہدہ سنبھالتے ہی اس خفیہ ادارے کے کورونا سے متعلق مؤقف کو تبدیل کرتے ہوئے لیبارٹری لیک تھیوری کو فروغ دینا شروع کیا۔
اس نئی حکومتی پوزیشن کے ساتھ ساتھ یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ وبا کے دوران عائد کی گئی احتیاطی پابندیاں جیسے ماسک، سوشل ڈسٹینسنگ اور قرنطینہ غلط قرار دی جا چکی ہیں۔
یہ تمام اقدامات ایک ایسے وقت میں سامنے آ رہے ہیں جب امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی محاذ آرائی عروج پر ہے، موجودہ امریکی صدر نے چینی مصنوعات پر 145 فیصد تک کے بھاری ٹیکسز عائد کیے ہیں، جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی درآمدات پر 125 فیصد تک محصولات لگا دیے ہیں۔
دوسری جانب، چین نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی ابتداء پر تحقیق کی حمایت کرتا ہے، لیکن لیبارٹری سے لیک کے الزامات کو غیر معتبر اور سیاسی محرکات پر مبنی قرار دیتا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
افغان دارالحکومت پر تیزی سے قبضہ ،کابل ایئرپورٹ کے واقعات … وجوہات اور نتائج
?️ 18 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل ائرپورٹ پر ایک دن کی افراتفری کے
اگست
اقوام متحدہ نے میانمار کی باغی فوج کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا
?️ 19 جون 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے میانمار کی باغی فوج کے خلاف
جون
الجزائر کا جھوٹی معلومات فراہم کرنے پر سعودی چینل کا لائسنس منسوخ
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس
اگست
ہمارا مقصد صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنا ہے:وزیر اعظم
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ
ستمبر
فوجی قوانین کے تحت مقدمات بین الاقوامی معاہدوں کے تحت منصفانہ ٹرائل کے تقاضے پورے کرتے ہیں، وزیر قانون
?️ 14 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ
جون
غزہ 2025 کے لیے ٹرمپ کے منظرنامے کیا ہیں؟
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کے ساتھ، اس نے اپنے
اپریل
کیا محمد بن سلمان تخت شاہی کے قریب پہنچ چکے ہیں؟
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں شاہ سلمان کی بگڑتی ہوئی جسمانی حالت اور
مئی
یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان،
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات 16 روپے تک
ستمبر