?️
نیو جرسی(سچ خبریں)کورونا وائرس سے بازوؤں میں خون جمنے کا انکشاف ہوا ہے محققین نے کورونا وائرس کے ایک ایسے کیس کی نشاندہی کی ہے جس میں ایک مریض کے بازو میں بلڈ کلاٹ کا کیس سامنے آیا ہے اور یہ کیس امریکا میں سامنے آیا ہے ۔اس سے قبل ٹانگوں میں بلڈ کلاٹ کا کیس سامنے آیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے روٹگرز رابرٹ وُڈ جانسن میڈیکل اسکول کے محققین نے کرونا وائرس کے ایک ایسے کیس کی نشان دہی کی ہے جو بازو میں خون کا لوتھڑا بننے کا پہلا کیس ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے ہونے والی بیماری کو وِڈ 19 کے نتیجے میں پہلی بار کسی فرد کے بازوؤں میں بلڈ کلاٹ کا کیس سامنے آیا ہے، ان کا خیال ہے کہ اس کیس کے مطالعے سے یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ کس طرح کرونا وائرس سے ہونے والا انفلامیشن (ورم، سوجن) خطرناک بلڈ کلاٹس کی وجہ بن سکتا ہے اور ان کا علاج کیسے بہتر طور سے کیا جائے۔
یہ دریافت طبی جریدے جرنل وائرسز میں شائع ہوئی ہے، یہ مطالعاتی کیس دراصل روٹگرز کے کرونا کے ایک ہزار اسپتال داخل مریضوں کے مطالعے کا حصہ تھا، جنھیں مارچ اور مئی 2020 کے درمیان داخل کیا اور ڈسچارج کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کو وِڈ کے نتیجے میں نچلے حصے یعنی ٹانگوں کی گہری رگوں میں بلڈ کلاٹس کو دریافت کیا جا چکا ہے مگر یہ پہلی بار ہے کہ ایک 85 سالہ شخص کے اوپری بازو میں کو وِڈ کے نتیجے میں خون کے جماؤ کو دیکھا گیا۔ ڈیپ وین تھرمبوسس (DVT) دراصل ایک خطرناک حالت ہے جس میں جسم میں گہرائی میں واقع کسی رگ میں خون کا لوتھڑا بنتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ مذکورہ مریض بائیں بازو میں سوجن کی شکایت کے ساتھ آیا تھا جس کے بعد اسے مزید معائنے کے لیے اسپتال بھیجا گیا اور وہاں اوپری بازو میں بلڈ کلاٹ اور کو وِڈ کی تشخیص ہوئی، تاہم کرونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ اس فرد کے خون میں آکسیجن کی سطح میں کمی نہیں آئی مگر اسے بلڈ کلاٹ کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا۔
روٹگرز میڈیکل اسکول کی اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن پائل پارکھ نے بتایا کہ 30 فی صد مریضوں میں بازوؤں میں سے بلڈ کلاٹ پھیپھڑوں تک سفر کرتے ہیں اور ممکنہ طور پر جان لیوا ثابت ہوتے ہیں، ایسے مریضوں کو دیگر پیچیدگیوں سے مسلسل سوجن رہنا، درد اور ہاتھوں کی تھکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے۔
یہ تحقیق بتاتی ہے کہ جب معالجین کے پاس کرونا کے مریض غیر واضح سوجن کے ساتھ آئیں، تو انھیں فوری طور پر رگوں میں خون کے لوتھڑوں (DVT) کی ٹیسٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔خاتون پروفیسر پائل پارکھ کا کہنا ہے کہ اگر آپ پہلے بھی ڈیپ وین تھرمبوسس کا شکار ہوئے ہیں، تو آپ کو کرونا لاحق ہونے کے بعد خون کے لوتھڑے بننے کا شدید خطرہ لاحق ہے، اس لیے آپ کو چوکس رہنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کے مقابل میں صیہونی حکومت کی شکست
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 کے سروے کے نتائج
نومبر
اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
?️ 11 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے ابتدائی روز
دسمبر
صیہونی ایک بار پھر سعودی عرب سے خوش
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: سیاحت سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے
ستمبر
امریکی فیول پائپ لائن ہیکرز کی جانب سے بھرتی اورسکیورٹی سسٹم کی کمزوری
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ ایک نامعلوم غیر ملکی
اکتوبر
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزرا کا دھاوا عالمی قانون، انسانی ضمیر پر براہ راست حملہ ہے، پاکستان
?️ 4 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد
اگست
ترک یونیورسٹیاں زوال کا شکار
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: گزشتہ چند سالوں کے دوران ترکی میں اعلیٰ تعلیم کے معیار
ستمبر
شامی دہشت گرد یوکرین کے راستے میں
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: پوٹن سے لے کر روسی انٹیلی جنس سروس اور غیر سرکاری
مارچ
ایمسٹرڈیم میں کیا ہوا؟
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: ملک کے خلاف برسوں کی جارحیت کے بعد باقی رہ
نومبر